اسلام آباد(ی پی آئی) اسپیکر، قومی اسمبلی سردار ایاز صادق،ڈپٹی اسپیکرسید میر غلام مصطفیٰ شاہ اور چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے .

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سپریم کورٹ پریس ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر ذوالقرنین اقبال، نائب صدر عابدعلی آرائیں، سیکرٹری جنرل غلام نبی یوسفزئی، فنانس سیکرٹری ابرار حسین استوری، سیکرٹری انفارمیشن احمد فواد، اور گورننگ باڈی کے ممبران کو مبارکباد دی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنے جاری تہنیتی پیغام میں کہا کہ سپریم کورٹ پریس ایسوسی ایشن کے عہدیداران کی کامیابی ان پر سپریم کورٹ پریس ایسوسی کے ممبران کا بھرپور اعتماد کا اظہار ہے۔ انہوں نے سپریم کورٹ کی کوریج پر مامور صحافیوں کی ذمہ دارانہ رپورٹنگ کو سراہتے ہوئے کہا کہ صحافتی برادری نے جمہوریت کے استحکام اور عوام کے مسائل کو اجاگر کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ نو منتخب عہدیداران اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھائیں گے اور صحافی برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کریں گے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ پریس ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کی کامیابیوں اور کامرانیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید میر غلام مصطفیٰ شاہ نے سپریم کورٹ پریس ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر ذوالقرنین اقبال، نائب صدر عابد ارائیں، سیکرٹری جنرل غلام بنی یوسفزئی، فنانس سیکرٹری ابرار حسین استوری، سیکرٹری انفارمیشن احمد فواد اور گورننگ باڈی کے ممبران کو مبارکباد پیش کی۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ سپریم کورٹ پریس ایسوسی ایشن عہدیداران کی کامیابی صحافی برادری کا اعتماد کا مظہر ہے۔ڈپٹی اسپیکر نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ نو منتخب عہدیداران صحافیوں کے مسائل کے حل اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ پریس ایسوسی ایشن کی نئی قیادت اپنی تمام تر توانائیاں صحافی برادری کی ترقی اور مسائل کے حل کے لیے وقف کرے گی۔انہوں نے نو منتخب عہدیداران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

چیئرمین سینٹ کی جانب سے مبارکباد
سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیئرمین سینٹ نے سپریم کورٹ پریس ایسو سی ایشن کے نو منتخب عہدے داروں کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے.

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی طرف سے جاری تہنیتی پیغام میں کہا گیا ہےکہ ذوالقرنین اقبال کو صدر ، عابد آرائیں کو نائب صدر اور دیگر عہداروں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔
پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کی مبارکباد
دریں اثنا پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن پاکستان نے سپریم کورٹ پریس ایسوسی ایشن کے انتخابات 2025 میں ذولقرنین اقبال صدر، عابد ارائیں نائب صدر، غلام نبی یوسفزئی سیکرٹری جنرل، ابرار حسین استوری فنانس سیکرٹری ، احمد فواد انفارمیشن سیکرٹری منتخب ہونے جبکہ سحرش خان ، وسیم ملک اور نشار عابد ممبران گورننگ باڈی منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتی ہے۔
صدر پی آر اے عثمان خان، سیکرٹری نوید اکبر سمیت تمام پی آر اے نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی انکے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کی نومنتخب باڈی کے ساتھ مل کر صحافیوں کی فلاح، اور میڈیا کی آزادی کو یقینی بنانے کے لئے پارلیمانی اور عدالتی فورمز پر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے.