کراچی( ای پی آئی ) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (SPRA) کے دفتر کا دورہ کیا،،، انکے ہمراہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ، فریال تالپور، سینئر وزیر شرجیل انعام میمن،صوںائی وزراء سعید غنی، معاونین خصوصی، ترجمان سندھ حکومت ترجمان بلاول ہاؤس جمیل سومرو سمیت دیگر حکام موجود تھے۔
ایس پی آر اے کے عہدیداران صدر کامران رضی، نائب صدر حمید سومرو، جوائنٹ سیکریٹری ارباب چانڈیو، سیکریٹری اطلاعات دودو چانڈیو، خارزن وکیل راؤ، اور آفس سیکریٹری سنجے سادھوانی و دیگر ارکان نے بلاول بھٹو زرداری کا استقبال کیا بلاول بھٹو زرداری نے دفتر کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر سینیر صحافی و صدر ایس پی آر اے کامران رضی نے بلاول بھٹو زرداری اور انکے رفقاء کو تنظیم کے اغراض و مقاصد اور صحافیوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے ہماری تنظیم کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ انکی حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کے اقدامات اٹھاتی رہے گی ۔