پڈعیدن(ای پی آئی ) نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر فیاض سولنگی کے اغوا کیخلاف سندھ بھر کی طرح پڈعیدن میں بھی صحافی برادری کا شدید احتجاج ،صحافی فیاض سولنگی کو جلد ،بازیاب کرانے کا مطالبہ۔
تفصیل کے مطابق صحافی فیاض سولنگی کے اغواء کے خلاف سندھ بھر کی صحافی برادری سراپا احتجاج ہے ، ضلع نوشہرو فیروز کے علاقہ پڈ عیدن پنگورجہ کی صحافی برادری نے صحافی فیاض سولنگی کے اغواء کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی ،
اس حتجاجی ریلی میں سینئیر صحافی محمد شکیل ۔ افتخار احمد سیال۔ انصاف راجپر۔ غلام حیدر آکاش۔ عبدالوحید آرائیں ۔عباس گل ۔ کاشف کھوکھر۔ منصور راجپر۔ پلھ ودیگر نے شرکت کی ،احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سینیئر صحافیوں نے کہا کہ پاکستان میں صحافی بھی غیر محفوظ ہیں مسلسل صحافیوں کو نشانہ بنایاجارہاہے ،انہوں نے حکومت سندھ وزیر داخلہ سے مطالبہ کیاکہ صحافی فیاض سولنگی کو جلد از جلد بازیاب کروایا جائے
دوسری جانب وزیر اعلی سندھ ۔وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار نے واقعہ کا نوٹس لے لیاہے اور صحافی فیاض سولنگی کو بحفاظت بازیاب کرانے کا حکم دیا ہے وزیر داخلہ کے حکم کے بعد ڈاکووں کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کردیاگیاہے
ایس ایس پی خیرپور توحید الرحمان میمن کیجانب سے صحافی کی بازیابی کے لئے گرینڈ آپریشن شروع کردیاگیاہےصحافی کی بازیابی کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں ٹیم میں ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز شامل ہیں۔ایس ایس ایس خیرپور نے کہاکہ صحافی ہمارے معاشرے کی عکاسی کرتے ہیں صحافی کو باحفاظت بازیاب کرائیں گے ۔ صحافی کی بازیابی کے لئے حساس اداروں کی بھی مدد لی جا رہی ہے
واضح رہے کہ صحافی فیاض سولنگی کو چند روز قبل ڈاکوؤں نے اغواء کر کے ایک کروڑ روپے تاوان طلب کر رکھا ہے