اسلام آباد (ای پی آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بینچ نے جسٹس عائشہ اے ملک، جسٹس سید مظاہر علی اکبرنقوی اور جسٹس محمد امیر بھٹی کے خلاف دائر شکایت کی بحالی کی درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کردی۔

درخواست امجد محمود نامی شہری کی جانب سے 2022میں دائر کی گئی تھی۔ درخواست گزارنے ذاتی حیثیت میں پیش ہوکردلائل دینا تھے۔ سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میںجسٹس جمال خان مندوخیل،جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس سید حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر افغان پرمشتمل 6رکنی لارجر بینچ نے شہری امجد محمود کی جانب سے جسٹس عائشہ اے ملک، جسٹس سید مظاہر علی اکبرنقوی اور جسٹس محمد امیر بھٹی کے خلاف دائر شکایت کی بحالی کے لئے دائردرخواست پرسماعت کی۔

درخواست کازلسٹ میں چھٹے نمبر پر سماعت کے لئے مقررتھی۔ جب کیس اپنے نمبر پرپکاراگیا تودرخواست گزار کی جانب سے کوئی پیش نہ ہوا۔بینچ نے عدم پیروی کی بنیاد پردرخواست خارج کردی۔ جبکہ بینچ نے آئین کے آرٹیکل 62(1)(d)کی تشریح کے لئے ملک مشتاق حسین اعوان کی جانب سے دائر درخواست بھی عدم پیروی کی بنیاد پرخارج کردی۔

درخواست گزار کی جانب سے درخواست میں اسپیکر قومی اسمبلی اوردیگر کوفریق بنایاگیا تھا۔درخواست گزارنے ذاتی حیثیت میں پیش ہوکردلائل دینا تھے۔ جب کیس سماعت کے لئے پکاراگیا توکوئی بھی درخواست گزارکی جانب سے بینچ کے سامنے پیش نہ ہوا۔

بینچ نے عدم پیروی کی بنیاد پردرخواست خارج کردی