اسلام آباد (ای پی آئی) سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 15 جنوری کو ہوگا یا نہیں الیکشن کمیشن کا ہنگامی اجلاس شروع ہوگیا.

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر، ممبران، سپیشل سیکرٹری ،ڈی جی لاء، ڈی جی لوکل گورنمنٹ الیکشن سمیت تمام اعلی افسران شریک ہیں.
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن پر اہم فیصلہ متوقع ہے کیونکہ سندھ بلدیاتی انتخابات کیساتھ پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا معاملہ بھی ایجنڈے کا حصہ بنا دیا گیا،
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق آئینی اختیارات، عدالتی فیصلوں کی روشنی میں تمام قانونی آپشنز پر غور کیا جائے گا.