اسلام آباد (ای پی آئی )سپریم کورٹ آف پاکستان کے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس نے توہین عدالت کے شوکاز نوٹس چیلنج کردیا ہے ۔ توہین عدالت کی کارروائی پر حکم امتناع جاری کرنے کی استدعا ۔

سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کی انٹرا کورٹ اپیل پر 6 رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کی درخواست پر جسٹس جمال خان مندو خیل کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس مسرت ہلالی سماعت کریں گے ۔

سپریم کورٹ نے نذر عباس کی انٹرا کورٹ اپیل 27 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے ،

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے بینچز اختیارات کے معاملے پر ایڈیشنل رجسٹرار کے خلاف توہین عدالت شوکاز نوٹس کیس کی سماعت کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔