اسلام آباد(محمد اکرم عابد) پارلیمانی پبلک اکاونٹس کمیٹی کے نومنتخب چیئرمین جنیداکبر کا باقاعدہ طورپر بدھ کو تقررنامہ جاری دیا گیا۔اسپیکر سردارایازصادق سے ان کی اہم ملاقات بھی ہوئی ہے بیرون ملک پاکستانیز سے متعلق قائمہ کمیٹی کا چیئرمین ہونے کے باعث ان کا انتخاب کے روز نوٹیفیکیشن جاری نہ ہوسکاتھا اب قائمہ کمیٹی سے وہ مستعفی ہوئے ۔

نومنتخب چیئرمین کی تقرری کا نوٹیفیکیشن باضابطہ طور پر آڈیٹرجنرل آف پاکستان وزیراعظم، کابینہ ڈویژن سمیت دیگرتمام وزارتوں متعلقہ اداروں کا بھیج دیا گیا اور گزٹ نوٹیفیکشن کے اجراءپر ان سے سیکرٹریٹ کے عملے نے ملاقات کی ہے ایوان صدر کو بھی آگاہ کردیا گیا ۔

اسپیکر ایازصادق سے اہم ملاقات بھی ہوئی ہے ۔ انھیں مبارکباد اور نیک خواہشات کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کے پارلیمانی احتساب کے معاملے پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔ نومنتخب چیئرمین جنیداکبر نے بھی اسپیکر سردارایازصادق کے لئے خیرسگالی کے جزبات کا اظہار کیا ہے ۔

یادرہے کہ 24جنوری 2025کو جنیداکبر کوحکومت اپوزیشن کے اتفاق رائے سے انھیں چیئرمین پی اے سی منتخب کیا گیا اس روز نوٹیفیکیشن اس لئے نہ ہوسکا تھا کیونکہ وہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اوورسیزپاکستانیز کے چیئرمین بھی تھے کمیٹی سے باقاعدہ طورپراستفعے دینے پر ان کا چیئرمین پی اے سی تقررنامہ جا ری ہوا اس نامہ نگار سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے تصدیق کی کہ ضابطوں کی ضروری کاروئی کے بعد ان کا 29جنوری کونوٹیفیکیشن جاری ہوسکا وہ جلد آڈیٹر جنرل سے بریفنگ کے لئے اجلاس طلب کریں گے میں سب کا مشکور ہوں اچھے ماحول میں کام کو آگے بڑھانا چاہتا ہوں سب کا تعاون درکار ہے ۔