1
دوسری ہائیکورٹ سے جج نہ لایا جائے ‘ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا صدر اور تمام ہائیکورٹس کے چیف جسٹسز کو خط، خط چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے لیے دوسری ہائیکورٹ سے جج لانے کی اطلاعات پر لکھا گیا اور یہ خط جسٹس محسن اختر کیانی سمیت دیگر ججز نے لکھا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی جانب سے لکھے گئے خط کے متن میں کہا گیاہے کہ اسلام آبادہائیکورٹ کےتین سینئر ججز میں سے چیف جسٹس بنایا جائے، دوسری ہائیکورٹ سے جج لانے کے لیے با معنی مشاورت ضروری ہے، دوسری ہائیکورٹ سےجج لانے کے لیے وجوہات دینا بھی ضروری ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ دوسری ہائیکورٹ سے جج نہ لایا جائے اورنہ چیف جسٹس بنایا جائے اور اسلام آباد ہائیکورٹ سے ہی تین سینیئر ججز میں سے چیف جسٹس بنایا جائے۔
2
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 291800 تک پہنچ گئی۔آل صرافہ ایسوسیشن کےمطابق آج مقامی مارکیٹ میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپےکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے بعد فی تولہ سونےکی قیمت 2 لاکھ 91 ہزار 8 سو روپے ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ دس گرام سونے کےبھائو 1286 روپے بڑھ کر 250171 روپے ہوگئے۔
3
وزیر کھیل سندھ نے اپنے بیان میں کہا کہ سندھ کے ٹیلنٹ کو اگر کرکٹ میں درست جگہ نہ ملی تو اپنا بورڈ بنائیں گےکرکٹ بورڈ کا ٹیلنٹ ہنٹ کا طریقے کار درست نہیں ہے،کرکٹ بورڈ کو کہوں گا کہ پشاور سے ملتان تک صرف کرکٹ نہیں ہوتی،کرکٹ کراچی تک ہوتی ہے ۔ سندھ میں کرکٹ کا بہت ٹیلنٹ موجود ہےصوبے کےکھلاڑی ٹیم تک جاتے ہیں ڈے آوٹ میں بیٹھ کر واپس آجاتے ہیں ،ابھی ہم مل کر چیمپئنز ٹرافی کو سپورٹ کر رہے ہیں،بعد میں اس موضوع پر چیئرمین کرکٹ بورڈ سے بات کریں گے۔وزیرکھیل سندھ سردار محمد بخش مہر
4
امریکہ سے شادی کیلئے پاکستان آنے والی خاتون واپس جانے پر رضامند،جہاز کی ٹکٹ کیلئے مدد بھی مانگ لی ہے ۔ مجھے امریکہ کی فلائی ٹکٹ کیلئے مد د فراہم کی جائے ، میرے پاس پیسوں کی کمی ہے ، نیویارک واپسی کے ٹکٹ کیلئے پیسے دیئے جائیں ۔امریکہ سے آنے والی خاتون کو اس سے قبل امریکہ بھیجنے کی پوری کوشش کی گئی لیکن تمام کوششیں ناکام رہیں جبکہ انٹرویو دینے کیلئے پیسوں کا مطالبہ بھی سامنے آیا ۔
5
محسن نقوی نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی کےحوالےسےملاقات ہوئی ہے،چیمپئنز ٹرافی پاکستان اسکواڈ کا اعلان آج 6 بج کر 30 منٹ پر کیا جائے گا،بہت ساری چیزیں صحافیوں کی وجہ سےبھی ٹھیک کیں۔ہم نے تمام بورڈکو دعوت نامہ دیا، آئی سی سی چیئرمین کوبھی دیاہےکافی سارےمہمان پاکستان آرہےہیں، بارڈرپارکافی لوگ ہیں جو پتھربھی لگےاس کوبھی ڈھونڈنےکی کوشش کرتےہیں،آئی سی سی پاسز کےحوالے سے ہم نےسرینڈر کیاہے،چیمپئنزٹرافی کےلیےتمام ٹیموں کوویلکم کریں گے۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سلیکشن کمیٹی کےہمراہ قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس