1
پی آئی اے کی نجکاری کا عمل ازسرنو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ،وفاقی حکومت نے قومی ایئر لائن کی نجکاری کا عمل نئے سرے سے شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ رواں ماہ اظہار دلچسپی کی درخواستیں طلب کی جائیں گی۔ آئی ایم ایف سے پی آئی اے کے علاوہ دیگر ائیرلائنز کو جہازوں پر ٹیکس چھوٹ دینے کی بھی اجازت مل گئی۔نجکاری کمیٹی نے فیصل آباد، گوجرانوالہ اور اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنیوں کی نجکاری کیلئے بھی ٹائم لائن طلب کرلی۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس میں سیکرٹری نجکاری کمیشن عثمان باجوہ نے بریفنگ میں بتایا کہ قومی ایئر لائن کی ازسر نو نجکاری کا عمل شروع کرنے کیلئے رواں ماہ اظہار دلچسپی کی درخواستیں طلب کی جا سکتی ہیں۔ حتمی فیصلہ وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد ہوگا۔چیئرمین کمیٹی فاروق ستار نے پی آئی اے کے ملازمین کو 5 سال تحفظ دینے پر زور دیا۔ جس پر سیکرٹری نجکاری کمیشن نے بتایا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ ملازمین کو زیادہ سے زیادہ تحفظ فراہم کیا جائے۔ بڈنگ سے پہلے اس پر حتمی بات چیت کی جائے گی۔
2
چینی کی قیمت میں مصنوعی اضافہ، ایک ماہ میں شوگر مافیا نے عوام کی جیب پر 8 ارب روپے سے زائد کا ڈاکہ ڈال دیا، چینی مافیا کا گیم بھی منظرعام پر آگیا، شوگر ملز مالکان کے ساتھ ملکر دام بڑھائے گئے، پورا نیٹ ورک لاہور سے کنٹرول ہوا، تحقیقاتی اداروں کے ایکشن پر بروکرز میں کھلبلی مچ گئی۔چینی مافیا ایک اور پھر سرگرم ہوگیا، ایک ماہ میں مصنوعی طریقے سے قیمت 26 روپے کلو بڑھاکر 8 ارب روپے سے زائد کا ڈاکہ عوام کی جیبوں پر ڈال دیا گیا۔میڈیا سے گفتگو میں چینی کے بیوپاری نے مافیا کے کھیل کو بے نقاب کردیا۔ انکشاف کیا کہ سٹہ باز شوگر ملز مالکان کیساتھ ملکر گیم کررہے ہیں، نیٹ ورک لاہور سے چلایا جارہا ہے۔ چینی کے بڑے ڈیلر کی آڈیو لیک ہوگئی۔چینی مافیا کو لگام ڈالی جائے، ورنہ رمضان المبارک میں قیمتیں اور بڑھ جائیں گی۔چیئرمین کراچی ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن
3
سہ ملکی سریز؛ 5 سے 10 فروری تک آرمی اور رینجرز کی تعیناتی کی منظوری،جس کے تناظر میں وزارت داخلہ نے پانچ سے دس فروری تک آرمی اور رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دیدی ہے۔سہ ملکی کرکٹ سیریز میں پاکستان،نیوزی لینڈ اور ساؤتھ افریقہ کی ٹیمیں شرکت کریں گی،8 اور 10 فروری کے میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوں گے۔میچز کے دوران آرمی اوررینجرز کی ایک ایک کمپنیاں تعینات ہوں گی،محکمہ داخلہ پنجاب نے پولیس کی درخواست پر وفاقی حکومت کو مراسلہ لکھا تھا۔
4
پاکستان میں ماہانہ بنیاد پرمہنگائی کی شرح 9 سال دو ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کےمطابق جنوری میں مہنگائی کی شرح 2.4 فیصد رہی،دسمبر میں مہنگائی کی شرح 4.1 فیصد کی سطح پر تھی،رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں مہنگائی میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔پی بی ایس کےمطابق جون 2024 سے جنوری 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح 6.5 فیصد رہی،گزشتہ مالی سال کے سات ماہ میں مہنگائی کی شرح 28.73 فیصد پر تھی،اکتوبر 2015 کے بعد اب تک یہ مہنگائی کی کم ترین سطح ہے،مہنگائی شہری علاقوں میں 2.7 فیصد،دیہی علاقوں میں 1.9 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
5
وزیراعظم رمضان پیکج کے تحت مستحقین میں نقد رقوم کی تقسیم کا امکان،میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے تعاون سے ملک بھر میں پسماندہ آبادی میں وزیر اعظم کا رمضان پیکج نقد رقم کے طور پر تقسیم کرے گی۔ایک بین الوزارتی کمیٹی جسے کیبنٹ کمیٹی آن دی کلوزر آف آپریشنز آف یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن (یو ایس سی) کے نام سے جانا ہے کو بی آئی ایس پی کے ساتھ مل کر وزیراعظم کے رمضان پیکج کی فراہمی کے لئے حکمت عملی تیار کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
6
وفاقی حکومت نے ارکان پارلیمنٹ کی ترقیاتی اسکیموں کا بجٹ دوگنا کر دیا۔ ارکان پارلیمنٹ کو براہ راست فنڈز دینے کے بجائے متعلقہ وزارتوں۔ ڈویژنز اور صوبائی حکومتوں کے ذریعے ترقیاتی اسکیموں پر عمل درآمد کروایا جائے گا۔ پائیدار ترقی اہداف کے نام سے قائم اسکیموں کے لیے مختص بجٹ 25 ارب سے بڑھا کر 48 ارب 37 کروڑ روپے کر دیا گیا ہے۔
7
سرکاری اسکیم کے حج واجبات کی تیسری قسط کی ادائیگی کی تاریخوں کا اعلان،وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر جاری پیغام میں بتایا ہے کہ سرکاری حج اسکیم میں واجبات کی تیسری قسط 6 تا 14 فروری تک نامزد بینکوں میں جمع کرائی جاسکتی ہے۔سعودی عرب نے 2025ء میں پاکستان کیلئے 179,210 حاجیوں کا کوٹہ مختص کیا تھا، جو حکومت اور نجی اسکیموں میں یکساں طور پر تقسیم کیا گیا ہے۔وزارتِ مذہبی امور نے رواں سال حج کیلئے درخواستوں کی مطلوبہ تعداد مکمل نہ ہونے پر حکومتی کوٹے کے تحت باقی 5 ہزار نشستوں کو پُر کرنے کیلئے 10 جنوری سے دوبارہ حج درخواستیں وصول کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔حکومت نے سرکاری کوٹہ پورا کرنے کیلئے گزشتہ ماہ درخواستوں کی آخری تاریخ کی ڈیڈ لائن میں 3 دسمبر سے 10 دسمبر تک اور پھر 17 دسمبر تک دو بار توسیع کی تھی۔
8
پاکستان بھارت ہائی وولٹیج میچ کے جنرل ٹکٹ کی آن لائن فروخت آج شروع ہوگی۔دبئی میں شیڈول سیمی فائنل سمیت بھارت کے تین گروپ میچز کے ٹکٹ آن لائن دستیاب ہونگے،ٹکٹ کی فروخت شام چاربجے سےشروع ہوگی،جنرل ٹکٹ 125 درہم میں خریدا جاسکتاہے،فائنل کےٹکٹوں کی فروخت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فزیکل ٹکٹس کی فروخت آج سے شروع ہوگی۔ٹکٹ 26 شہروں کے ٹی سی ایس کے 108 آؤٹ لیٹس پر آج سے دستیاب ہونگی،دوسری جانب پی سی بی نےچیمپئنز ٹرافی کیلئے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت میں مزید 10 فیصد اضافہ کردیاہے۔
9
صدر آصف علی زرداری 4 سے 8 فروری تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے. صدر پاکستان آصف علی زرداری چین دورے کےدوران بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ ، وزیر اعظم لی چیانگ اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے جن میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے تمام پہلوؤں پر بات چیت کی جائے گی۔ترجمان دفتر خارجہ،دورے کے دوران معاشی اور تجارتی تعاون کے فروغ، چین پاکستان اقتصادی راہداری کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں، انسدادِ دہشت گردی، سیکیورٹی تعاون اور خطے میں امن و استحکام جیسے امور پر تفصیلی گفتگو ہو گی۔
10
ایلون مسک کا امریکی امدادی ادارے یوایس ایڈ کو بند کرنے کا عندیہ,ایلون مسک نے اپنے بیان میں کہا یو ایس ایڈ میں اصلاحات ممکن نہیں، اسے بند کرنے کے مرحلے میں ہیں صدر ٹرمپ کو فیصلے سے آگاہ کردیا ہے، وہ فیصلے سے متفق ہیں۔سینیٹر کرس کونز نے ٹرمپ انتظامیہ پر یو ایس ایڈ کے خلاف اقدامات کرنے پر شدید تنقید کی اور اسے اہم غیر ملکی امدادی منصوبوں کو نقصان پہنچانے کے مترادف قرار دیا۔
11
سربراہ حزب اللہ نعیم قاسم نے اعلان کیا ہے کہ حسن نصراللہ کی تدفین 23 فروری کو لبنان میں ہوگی۔حسن نصراللہ اور ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ عوامی اجتماع میں ادا کی جائے گی۔اسرائیل نے حسن نصر اللہ کو 27 ستمبر کو بیروت میں شہید کیا۔حسن نصراللہ کی شہادت کے ایک ہفتے بعد ہاشم صفی الدین بھی جاں بحق ہوئے۔ لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے بعد دونوں رہنماؤں کی امانتاً تدفین کی گئی تھی۔