کشمور(ای پی آئی ) کشمور پولیس دعوؤں تک محدود ، ڈاکوؤں کی کارروائیاں جاری اور اور غریب محنت کش اغواء کر لیا گیا ،پولیس سے مایوس اہل علاقہ ڈاکوؤں کے پیچھے کچے کے علاقے میں گھس گئے ۔

تفصیل کے مطابق کشمور پولیس معمولی کارروائیوں کا کریڈٹ لینے میں مصروف ہے جبکہ دوسری جانب سے ڈاکوؤں کی جانب سے شہریوں کو ہراساں کرنے اور اغواء برائے تاوان کا سلسلہ جاری ہے ،

گذشتہ روز ڈاکوؤں کی جانب سے ایک اور غریب دودھ فروش نوجوان کو اغواء کر لیا گیا ہے ۔مغوی نوجوان کی شناخت گاؤں بچل چاچڑ کے رہائشی رحمت اللہ چاچڑ کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اطلاع ملتے ہی پولیس کے رویے اور کارکردگی سے مایوس اہل علاقہ ڈاکوؤں کے پیچھے کچے کی طرف روانہ ہو گئے ہیں