1
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری،اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ 2018 سے 2022 کے دوران گوادر پورٹ کی ڈریجنگ کے حوالے سے مجرمانہ غفلت برتی گئی، 2022-23 میں گودار پورٹ کی ڈریجنگ کا کام مکمل کر لیا گیا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ گوادر پورٹ پر تمام یوٹیلیٹیز کی سہولیات فراہم کی جا چکی ہیں، گوادر میں عوامی فلاح کے کئی منصوبے بھی قائم کیے گئے ہیں ،حکومت گودار کو پاکستان ریلویز کی مین لائین ایم 4 سے منسلک کرنےکیلئے کام کر رہی ہے،
2
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردار زین العابدین خلجی اور ایڈووکیٹ اقبال شاہ گرفتار، پولیس کی بھاری نفری نے پی ٹی آئی بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ پر چھاپہ مارا اور اس دوران پی ٹی آئی رہنما سردار زین العابدین خلجی اور ایڈووکیٹ اقبال شاہ کو گرفتار کر لیا۔
3
رمضان پیکیج، فی خاندان 10 ہزار روپے دینے کا اعلان،پنجاب حکومت نے صوبے کے مستحق خاندانوں کیلئے رمضان پیکیج کا اعلان کردیا، 30 لاکھ خاندانوں کو فی کس 10 ہزار روپے کا پے آرڈر دیا جائے گا۔پنجاب حکومت نے صوبے کے 30 لاکھ مستحق خاندانوں کیلئے رمضان پیکیج کا اعلان کردیا، روں سال رمضان بازار میں سبسڈی دینے کے بجائے ہر خاندان کو پیسے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت رمضان پیکیج کے تحت فی خاندان 10 ہزار روپے کا پے آرڈر دے گی۔
4
پیکا ایکٹ میں ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا، درخواست گزار نے فل کورٹ بنانے اور ترامیم کالعدم قرار دینے کی استدعا کردی۔پرویونشن آف الیکٹرانک کرائم (پیکا) ایکٹ میں ترامیم کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیلنج کردیا گیا۔درخواست گزار شہری قیوم خان نے عدالت سے فل کورٹ تشکیل دینے اور ترامیم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کردی۔
5
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا 5 فروری کو تعطیل کا اعلان،مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 5 فروری کو یوم کشمیر کے موقع پر اسٹیٹ بینک کی تمام برانچز اور دیگر بینک بند رہیں گے۔حکومت پاکستان نے 5 فروری کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
6
یوم یکجہتی کشمیر، ملک بھرمیں کل عام تعطیل ہوگی، نوٹیفکیشن جاری،کابینہ ڈویژن سےکل ملک بھرمیں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔5 فروری بروز بدھ کشمیر یکجہتی دن کے طور پر منائے گا اور اس دن کو کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گااس سے قبل حکومت سندھ نے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں 5 فروری کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔