1
صدر مملکت آصف علی زرداری دورہ چین کیلئے اسلام آباد سے روانہ ہو گئے۔صدر مملکت 4 سے 8 فروری تک دورہ چین کیلئے وفد کے ہمراہ اسلام آباد سے روانہ ہوئے، نائب وزیر اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹر عاصم حسین بھی صدر مملکت کے ہمراہ تھے۔آصف علی زرداری بیجنگ میں چین کی اعلیٰ سطح کی سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، صدر مملکت چینی صدر شی جن پنگ اور سٹیٹ کونسل کے پریمیئر لی چیانگ سے ملیں گے۔صدر مملکت کا دورہ چین دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے نہایت اہمیت کا حامل ہے، صدر مملکت کا دورہ چین دوطرفہ اقتصادی و تجارتی تعاون مزید بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
2
پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزیاں، پی ٹی آئی نے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔پی ٹی آئی نے پارلیمنٹیرینز کی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی، 26 ویں آئینی ترمیم کے موقع پر منحرف اراکین پارلیمنٹ کی سماعت ہوگی۔پارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری ہونے والے اراکین بھی کمیٹی کے سامنے پیش ہوں گے۔اسد قیصر کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، سینیٹر عون عباس بپی اور سردار اظہر طارق کمیٹی کے ممبران ہوں گے، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی نے نوٹفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اورسیکرٹری جنرل کی منظوری کے بعد کمیٹی تشکیل دی گئی ہے،
3
بلوچستان کابینہ میں ردو بدل، دو وزرا کے محکمے تبدیل، حمزہ زہری مشیر وزیراعلیٰ مقرر، اعلامیہ میں بتایا گیا کہ صوبائی وزیر کوہیار ڈومکی سے محکمہ بلدیات کا قلمدان واپس لے کر محکمہ صنعت و حرفت کا قلمدان سونپ دیا گیا۔
4
فلسطینی مزاحمت کار کے حملے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 8 زخمی،غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایک فلسطینی مزاحمت کار نے مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں تیاسیر کے قریب اسرائیلی چیک پوائنٹ میں داخل ہوکر فائرنگ کردی۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق فوج کی ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کار صبح 6 بجے فوجی چوکی میں داخل ہونے میں کامیاب ہوا جس کے بعد اس نے اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ شروع کردی۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ کچھ منٹوں تک جاری رہا جس دوران ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے جبکہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی مزاحمت کار بھی شہید ہوگیا۔
5
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز بھی مندی، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار پوائنٹس کی حد بھی برقرار نہ رکھ سکا۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 600 سے زائد پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 13 ہزار 649 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔بعدازاں سٹاک ایکسچینج منفی زون میں چلی گئی، ٹریڈنگ کے اختتام پر 809 پوائنٹس کی کمی کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار 935 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے