1
آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مظفرآباد کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا، سپہ سالار نے یادگار شہدا پر فاتحہ پڑھی اور پھول رکھے۔ بھارتی مظالم اور بڑھتی ہوئی ہندوتوا انتہا پسندی کشمیریوں کی جدوجہد کا عزم مضبوط کرتی ہے۔ کشمیر ایک دن ضرور کشمیریوں کی مرضی کے مطابق پاکستان کا حصہ ہوگا، بھارت کو کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ کشمیر کی خاطر ہم نے تین جنگیں لڑی ہیں، 10 جنگیں بھی لڑنا پڑیں تو لڑیں گے، بلاشبہ کشمیر ایک دن ضرور آزاد ہوگا۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کشمیری عمائدین سے خطاب
2
ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ لاہور لبرٹی چوک میں محکمہ اطلاعات وثقافت کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے لبرٹی چوک میں شمع آزاری روشن کی اور شہدا کشمیر کی یادگار پر پھول رکھ کر نذرانہ عقیدت پیش کیا جبکہ یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب میں علامتی خاموشی اختیار کی گئی ، مریم نواز شریف اور شرکا نے شہدا کشمیر کے لئے دعا مغفرت بھی کی۔تقریب میں کشمیر کی مناسبت سے پیکچر وال کی نمائش اور لبرٹی چوک میں دیوار شہداء، حریت کشمیر کے بل بورڈ بھی نصب کئے گئے۔
3
ضلع کُرم میں قیام امن کیلئے کوہاٹ میں کل دوبارہ گرینڈ جرگہ ہوگا۔ کل کوہاٹ میں دونوں فریقوں کا جرگہ ہوگا، جرگہ میں کرم میں پائیدار امن کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔ فریقین کی کوشش ہے کہ ٹل پارا چنار روڈ کو جلد آمدورفت کے لیے کھولا جائے۔ممبر جرگہ ارشاد حسین بنگش کی میڈیا سے بات چیت ، جمعرات کو جرگے میں امن معائدے پر عمل درآمد کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا، جرگہ ممبر فخرزمان کی گفتگو
4
چین کے سرکاری دورے پر موجود صدر مملکت آصف علی زرداری کے بیجنگ میں عظیم ہال پہنچنے پر چینی صدر شی جن پنگ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر آصف علی زرداری کی عظیم عوامی ہال آمد کے موقع پر مسلح افواج کے چاک و چوبند دستوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔اس موقع پر پاکستان اور چین کے قومی ترانے بھی بجائے گئے جبکہ دونوں ممالک کے صدور نے اپنے وفود کا تعارف کروایا۔
5
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 پلیئرز رینکنگ جاری کردی، بیٹرز میں بابر اعظم اور محمد رضوان کی تنزلی ہوگئی ، ٹریوس ہیڈ کی ٹاپ پوزیشن برقرار ہے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری ٹی 20 پلیئرز رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، بھارت کے ابھیشک شرما 38 درجے کی لمبی چھلانگ لگا کر دوسرے نمبر پر آگئے۔پاکستان کے بابر اعظم اور محمد رضوان کی ایک ایک درجے تنزلی ہوگئی، دونوں بدستور ٹاپ ٹین میں موجود ہیں، بابر 7 ویں اور رضوان 9 ویں نمبر پر آگئے۔ٹی 20 بولرز میں ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین دوبارہ نمبر ون بولر بن گئے، انہوں نے ایک درجے ترقی کی، انگلینڈ کے عادل رشید ایک درجے تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے۔
6
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز بھی مندی، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار پوائنٹس کی حد بھی برقرار نہ رکھ سکا۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 600 سے زائد پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 13 ہزار 649 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔بعدازاں سٹاک ایکسچینج منفی زون میں چلی گئی، ٹریڈنگ کے اختتام پر 809 پوائنٹس کی کمی کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار 935 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔
7
ایف بی آر کے ماتحت ریجنل ٹیکس آفس ون نے 110 فیصد ماہانہ ٹیکس ہدف عبور کرلیا ۔آر ٹی او 1 کو ماہ جنوری میں ٹیکس وصولی کا 26ارب روپے کا ہدف دیا گیا تھا، ریجنل آفس نے 28 ارب 60 کروڑ روپے کی ٹیکس وصولی کر لی جبکہ 100 فیصد ماہانہ ہدف سے 10 فیصد زیادہ وصولی کی ہے۔ ریجنل ٹیکس آفس ون نے سب سے زیادہ ریجن میں ٹیکس وصولی کی ، دسمبر 2024 اور جنوری 2025 مہینوں میں 1ارب روپے سے زائد ٹیکس وصول کیا۔ریجنل ٹیکس آف ون کیلئے فروری اور مارچ میں 3سے4 ارب روپے ٹیکس وصول کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ترجمان ایف بی آر


