1
پاکستان نے اسپانسرڈ افغان باشندوں کی آبادکاری کیلئے متعلقہ ممالک کو مراسلہ لکھ دیا پاکستان نے غیرقانونی مقیم غیرملکی باشندوں کو واپس بھیجنا شروع کردیا۔ذرائع نے بتایاکہ افغان شہریوں سمیت تمام غیرقانونی مقیم باشندوں کو واپس بھیجا جارہا ہے اور اسلام آباد میں781 غیرقانونی افغان شہریوں کوبراستہ طورخم افغانستان بھیجا گیا۔ غیرملکیوں کو ان کے ملک غیرقانونی فارنر ریپیٹریشن پلان کے تحت بھیجا جارہا ہے تاہم افغان پناہ گزین جنہیں کسی اسپانسرڈ ممالک میں سیٹل ہونا تھا انہیں ابھی بےدخل نہیں کیا گیا۔
2
اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں انہوں نے ٹرمپ کو دو پیجر ڈیوائسز کا تحفہ دیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک سنہری پیجر اور ایک عام پیجر تحفے دیا جوکہ گزشتہ سال لبنان میں حزب اللہ کے خلاف ہونے والے پیجر دھماکوں کا حوالہ تھا۔اسرائیلی چینل 12 کے مطابق امریکی صدر نے تحفے پر ردعمل دیتے ہوئے پیجر دھماکوں کی تعریف کی اور کہا کہ ’وہ بہترین آپریشن تھا۔بدلے میں ٹرمپ نے نیتن یاہو کو ان کے اس دورے کی تصویر پیش دی جس میں ٹرمپ اور نیتن یاہو موجود ہیں، تصویر کے انتساب میں درج ہے ’ایک عظیم رہنما بی بی (نیتن یاہو) کے لیے۔
3
ایف آئی اے کے امیگریشن سیل نے سیالکوٹ ائیرپورٹ سے انسانی اسمگلر اور کراچی ائیرپورٹ سے گداگری کےلیے بیرون ملک جانے والا مسافر گرفتار کرلیا۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے امیگریشن سیل نے سیالکوٹ ائیرپورٹ سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ امیگریشن کے دوران ملزم کا نام اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے ایک مقدمے میں شامل تھا۔درج مقدمہ کے مطابق ملزم نے بیرون ملک بھجوانے کے لیے شہری سے بھاری رقم بٹوری تھی جبکہ ملزم گزشتہ دو سال سے ایف آئی اے کو مطلوب تھا۔
4
امریکی فوجی طیارے کے ذریعے بھارتی غیر قانونی تارکین وطن کو بے دخل کرکے بھارت پہنچا دیا گیانیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا کہ یہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عہدہ سنبھالنے کے بعد تارکین وطن کو سب سے زیادہ فاصلے تک بے دخل کرنے والی پرواز تھی۔
5
پاکستان میں حماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد قدومی نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی مداخلت اور دباؤ قبول نہیں کریں گے۔ غزہ دوبارہ بنے گا اور پہلے سے زیادہ مضبوط بن کر اٹھے گا۔ امریکی صدرکی جانب سے اسرائیل کو قبول کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جائے گا، ہم یہ نہیں ہونے دیں گے۔ ہم جنگ نہیں صلح کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم اپنے حقوق کا سودا نہیں کریں گے، اسرائیلی فوج کو غزہ کی سرزمین سے واپس جانا پڑے گا۔اسلام آباد میں تنظیم اسلامی کے زیر اہتمام سیمینار سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب
6
ایک سال کے دوران قرض 8.34 کھرب روپے بڑھ گیا، ایک سال کے دوران قرض 8.34 ٹریلین روپے بڑھا، اگرچہ حکومت مالیاتی عدم توازن کی وجہ سے عوامی قرضے میں کمی کے حوالے سے پارلیمنٹ سے کیے گئے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہی ہے لیکن یہ دیکھنا باقی ہے کہ آیا پارلیمنٹ اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت سے اس مسلسل ناکامی کی وجوہات جاننے کے لیے سوالات اٹھاتی ہے یا نہیں۔وزارت خزانہ کی قرضہ رپورٹ کے مطابق ملک کا مجموعی عوامی قرضہ مالی سال 2024 میں 71.2 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا، جبکہ مالی سال 2023 میں یہ 62.8 ٹریلین روپے تھا۔ اس طرح ایک سال کے دوران قرضہ 8.34 ٹریلین روپے بڑھا، مالی سال 2024 کے دوران عوامی قرضہ 13 فیصد اضافے کے ساتھ 71.24 ٹریلین روپے تک پہنچا، جس میں سے 47.16 ٹریلین روپے ملکی قرضہ اور 24.08 ٹریلین روپے بیرونی قرضہ تھا۔ مالی سال 2025 کی پہلی سہ ماہی میں عوامی قرضے میں معمولی 1.3 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے بعد ستمبر 2024 تک مجموعی قرضہ 72.13 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا۔


