1
پارٹی کے اندر متعدد گروپس ہیں ، سیاست میں دوست اور دشمن رکھتا ہوں مگر کبھی غلط آدمی کی سپورٹ نہیں کروں گا۔ اداروں کے ساتھ بات کرنے کا حامی ہوں، ٹھیک کو ٹھیک اور غلط کو غلط کہہ سکتا ہوں، پی ٹی آئی کے اندر چوروں کو نہیں چھوڑا جائے گا، بانی پی ٹی آئی نے درست بات نہ مانی تو صوبائی صدارت چھوڑ دوں گا۔8 فروری کو تحریک انصاف کا نہیں بلکہ پاکستان کا مینڈیٹ چوری ہوا ہے یہ حکومت تاریخ کی پہلی حکومت ہے جنہیں زبردستی اقتدار دیا گیا ہے۔ ہم سے بھی ماضی میں غلطیاں ہوئی ہیں جو اب ہم بھگت رہے ہیں۔ پاکستانی اداروں سے بات کرنے کا حامی ہوں مگر کسی کی غیر آئینی اقدام کی حمایت نہیں کریں گے اور شرافت کی زبان سمجھتے ہیں لیکن کسی بدمعاشی میں نہیں آئیں گے۔پی ٹی آئی خیبرپختونخواکے صدر جنید اکبر کا پختونخوا ہاؤس مردان میں پارٹی ورکرز کنونشن سے خطاب
2
سندھ کے ضلع حیدرآباد کے تمام تھانوں کے اسٹیشن ہاؤس آفیسرز ( ایس ایچ اوز ) کی جانب سے احتجاجاً چھٹیوں کی درخواست دے دی گئی۔حیدرآباد میں وکلا کے احتجاج کے بعد پولیس افسران دلبرداشتہ ہوگئے اور ایس پی ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام افسران و اہلکاروں نے احتجاجاً چھٹی کی درخواست دے دی ہے جبکہ ڈی آئی جی نے درخواستوں کو مسترد کرتے ہوئے افسران کو اپنی اپنی ڈیوٹی پر جانے کا حکم دے دیا ہے۔چھٹی کی درخواست دینے والے ایس ایچ اوز نے موقف اختیار کیا کہ وکلا کی جانب سے ناجائز مطالبات منوانے کیلئے ایس ایس پی آفس میں دھرنا دیا گیا اور ان کی دھمکیوں اور گالیوں سے پولیس کا امیج متاثر ہوا جبکہ محکمے کی تذلیل کی گئی۔ڈی آئی جی طارق رزاق کی جانب سے کہا گیا کہ جو بھی ہوا ہے اس کے لئے قانونی راستے موجود ہیں جو ہم استعمال کریں گے۔
3
جنوبی افریقی فاسٹ باؤلر جیرالڈ کوئٹزی ٹرائی سیریز سے باہر،جنوبی افریقی فاسٹ باؤلر جیرالڈ کوئٹزی ٹریننگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے جس کے باعث وہ ٹرائی سیریز میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔جیرالڈ کوئٹزی گروئن انجری کا شکار ہوئے ہیں۔انجرڈ فاسٹ باؤلر کے متبادل کھلاڑی کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
4
فرانس نے غزہ پر قبضے سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کردیاغزہ کے لوگوں کی بے دخلی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہوگی، اس اقدام سے پورا خطہ عدم استحکام کا شکار ہوگا۔غزہ کا مستقبل کسی تیسرے ملک کے ساتھ نہیں فلسطینی ریاست کے ساتھ ہونا چاہئے، عالمی قوانین کیخلاف کسی بھی اقدام کی مخالفت کریں گے۔فرانسیسی وزارت خارجہ
5
پاکستان اور قطر کے درمیان آج ہونیوالے سالانہ مذاکرات مؤخر،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی چین روانگی کے باعث پاکستان اور قطر کے درمیان آج ہونیوالے مذاکرات مؤخر کردیئے گئے۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور قطر کے درمیان آج ہونیوالے مذاکرات مؤخر کردیئے گئے ہیں، دونوں ممالک کی سالانہ دوطرفہ مشاورت آج دوحہ میں طے تھی، دفتر خارجہ نے گزشتہ ہفتے دونوں ملکوں کے سالانہ مذاکرات کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔رپورٹ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی قیادت میں وفد نے مذاکرات میں شرکت کرنا تھی، تاہم ان کے چین جانے کے باعث پاک قطر مذاکرات مؤخر کرنا پڑے۔