1

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان برقرار ہے، جمعرات کو کاروبار کے آغاز سے مندی رہی، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1200 پوائنٹس کی کمی آگئی، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار کی نفسیاتی حد سے نیچے آگیا۔ تاریخی بلندی پر پہنچنے کے بعد سے مارکیٹ میں سیلنگ پریشر برقرار ہے، سرمایہ کار ریئل اسٹیٹ سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کررہے ہیں، امریکی صدر کی جانب سے چین، میکسیکو اور کینیڈا پر ٹیرف کے نفاذ سے بھی مارکیٹ میں دباو برقرار ہے۔
2
غیر ملکی سرمایہ کاری 20 فیصد اضافے کے ساتھ 1.329 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔ایس آئی ایف سی کے تعاون سے سرمایہ کاری کے لیے دوستانہ ماحول پیدا کرنے کی جانب اہم سنگ میل عبور کرلیا گیا۔ غیر ملکی سرمایہ کاری 20 فیصد اضافے کے ساتھ 1.329 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔ہانگ کانگ، برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ کی اہم سرمایہ کاری کے علاوہ چین کا سرمایہ کاری میں40 فیصد تک نمایاں حصہ ہے۔عالمی اقتصادی فورم اور ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کا ڈیجیٹل غیر ملکی سرمایہ کاری کے مشترکہ منصوبے کا آغاز ہوگیا۔وزیرِ اعظم کی جانب سے ڈیجیٹل غیر ملکی براہِ راست سرمایہ کاری منصوبہ اقتصادی ترقی کی جانب اہم قدم قرار دیدیا گیا۔عالمی اقتصادی فورم کے تحت پاکستان ڈیجیٹل غیر ملکی براہِ راست سرمایہ کاری منصوبہ اپنانے والا پہلا ملک بن گیا۔ڈیجیٹل ایف ڈی آئی کی جانب پیشرفت جدید ٹیکنالوجی میں ترقی سمیت عالمی مہارت، جدت اور استحکام کا اہم ذریعہ ہے۔ منصوبے کا مقصد ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے پاکستان میں سرحد پار ڈیجیٹل سرمایہ کاری کا فروغ ہے۔
3
پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیمپئنز ٹرافی کیلئے اضافی ٹکٹس جاری کرنیکا فیصلہ،تیسرے مرحلے میں 4 میچوں کے مزید ٹکٹس جاری کئے جائیں گے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ ان میچز کے ٹکٹس کی مانگ زیادہ ہونے کے باعث اضافی ٹکٹ جاری کئے جارہے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے شائقین کرکٹ کی سہولت کو مدنظر رکھ کر دوبارہ ٹکٹیں فروخت کیلئے پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ چیمپئنز ٹرافی کیلئے تیسرے مرحلے میں 4 میچوں کی مزید ٹکٹیں جاری کرے گا، پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ میچز کیلئے اضافی ٹکٹ جاری کئے جائیں گے۔
4
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان وائٹ بال سیریز کے شیڈول کا اعلان، 3 ون دے اور 3 ٹی 20 میچز کیلئے قومی ٹیم ویسٹ انڈیز جائے گی۔ویسٹ انڈیز نے پاکستان کیخلاف وائٹ بال سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا، دونوں ٹیمیں 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچز کھیلیں گی۔پاکستان ٹیم جولائی اور اگست میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی، ٹی 20 میچز 31 جولائی، 2 اور 3 اگست کو کھیلے جائیں گے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے میچز 8، 10 اور 12 اگست کو برائن لارا کرکٹ اکیڈمی ٹرینیڈاڈ میں شیڈول ہیں۔
5
برطانیہ، سعودی عرب، فرانس اور اسپین نے ٹرمپ کا بیان مسترد کردیا آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کو مسئلے کا واحد حل قرار دے دیا۔ امریکی سینیٹر کرس مرفی کہتے ہیں ڈونلڈ ٹرمپ پاگل ہیں۔ غزہ پر امریکی حملہ دہائیوں تک جنگ کا باعث بنے گا۔ حماس نے امریکی صدر کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دے دیا۔ اردن، یواے ای، مصر اور برازیل نے بھی امریکی منصوبے کی مخالفت کردی۔عرب اور یورپی ممالک نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ پر امریکی قبضہ ناقابل قبول قرار دے کر منصوبے کی مخالفت کردی۔