1
پیکا قانون کے خلاف صحافیوں کی درخواست سماعت کیلئے منظور،لاہورہائیکورٹ میں پیکا ترمیمی قانون 2025 کو کالعدم قرار دینےکی درخواست کی قابل سماعت ہونے یا نا ہونے سے متعلق سماعت جسٹس فاروق حیدر نے کی۔ فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ پیکا بل متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اور صحافتی تنظیموں کی مشاورت کے بغیر لایاگیا، پیکا ترمیمی بل کی منظوری سے آئین میں دی گئی اظہار رائے کی آزادی متاثر ہوگی۔درخواست میں پیکا ترمیمی قانون 2025 کو غیر آئینی قرار دے کر اسے کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پیکا ترمیمی ایکٹ آئین میں دی گئی آزادی اظہار کے تحفظ سے متصادم ہے۔ بعد ازاں عدالت نے پیکا ترمیمی قانون کے خلاف درخواست ابتدائی سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔
2
مظفرگڑھ میں پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت 104 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی گئی۔دھی رانی پروگرام کے تحت کی جانے والی شادیوں میں جوڑوں کو ایک لاکھ روپے سلامی دی گئی اور جہیز کا سامان بھی تقسیم کیا گیا۔نئے شادی شدہ جوڑوں نے شادی میں مدد دینے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔دھی رانی پروگرام بچیوں کے والدین کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا تحفہ ہے، ایسے پروگرام ظاہر کرتے ہیں کہ مریم نواز پنجاب کی بیٹی ہونے کے ساتھ ساتھ واقعی صوبے کی ماں بھی ہیں۔پنجاب کے صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت کا تقریب سے خطاب
3
بلوچستان کے ضلع سوراب کے قریب کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر نغاڑ کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث 3 کار یں بے قابو ہوکر آپس میں ٹکرا گئیں۔لیویز حکام نے بتایا کہ حادثے میں 5 افراد موقع پر جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال سوراب منتقل کردیا گیا۔
4
فیصل آباد: 13 سالہ کمسن لڑکے نے دوران ڈرائیونگ ٹک ٹاک بناتے ہوئے 8 سالہ بچے کو کچل دیا۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ فیصل آباد کے علاقے مدینہ ٹاؤن میں پیش آیا جہاں 13 سالہ کمسن لڑکا گاڑی چلا رہا تھا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کرکے گاڑی چلانے والے لڑکے اور اس کی ویڈیو بنانے والے کو بھی گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
5
26 ویں ترمیم ووٹ کیلئے مجھے 75 کروڑ کی پیشکش کی گئی: جنید اکبر کا دعویٰ، پارٹی میں گدھے اور گھوڑوں کو ایک ساتھ نہیں رکھوں گا، جو ڈیلیور کرے گا وہ پارٹی میں ہوگا اور میں ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہوں۔
6
کوئٹہ: 90 افراد کا پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار، 5 افراد گرفتار،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے مطابق 60 انکاری والدین کو آمادہ کرکے بچوں کوپولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوادئے گئے ہیں۔پولیو سے بچاؤ کےقطرے نہ پلانے والوں کو گرفتار کرکے جیل بھجوایا جائے گا۔
7
بلاول بھٹو کی واشنگٹن میں امریکی صدر ٹرمپ کے دعائیہ ناشتے کی تقریب میں شرکت،دعائیہ ناشتے کی یہ تقریب واشنگٹن میں ہوئی جس میں شرکت کیلئے بلاول بھٹو زرداری صبح 7 بجے تقریب میں پہنچے تھے۔ یہ بریک فاسٹ کی تقریب مقامی وقت کے مطابق تقریباً ایک بجے تک جاری رہی۔ تقریب میں دنیا بھر سے اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا۔