اسلام آباد (ای پیآئی ) پاکستان کے وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے الیکٹرانک میڈیا کو بددیانت قراردیتےہوئے کہا ہے کہ الیکٹرانک میڈیا پہ یہ لازم ھے کہ وہ 10منٹ کا کمرشل ٹائم پبلک سروس میسجز کے لئے مختص کرے ۔ جب میڈیا اپنے مالی مفادات کے لئے یہ فرض ادا نہیں کرتا تو وہ اسوقت عوام کے حقوق کو پامال کر رہا ھوتا ھے بلکہ بد دیانتی کر رہا ھوتا ھے۔ اور یہ واردات پیمرا کی ملی بھگت کے بغیر نہیں ھو سکتی.
سوشل میڈیا پر ٹویٹ میں خواجہآصف نے کہا ہے کہ جب آزادی رائے کی بات ھوتی ھے تو صرف میڈیا فریق نہیں ھوتا۔ اسمیں میرے جیسے سیاسی ورکر کا اظہار رائے کا حق بھی شامل ھوتا ھے ۔ ایک عام شہری کا حق بھی شامل ھوتا ھے۔ جب میں ملک ریاض کا نام لیتا ھوں اور میڈیا اپنے مالی مفادات کے تحفظ کے لئےاسکو سنسر کر دے تو میڈیا میرا آزادی راۓ کا حق سلب کر رہا ھوتا ھے۔
جب آزادی رائے کی بات ھوتی ھے تو صرف میڈیا فریق نہیں ھوتا۔ اسمیں میرے جیسے سیاسی ورکر کا اظہار رائے کا حق بھی شامل ھوتا ھے ۔ ایک عام شہری کا حق بھی شامل ھوتا ھے۔ جب میں ملک ریاض کا نام لیتا ھوں اور میڈیا اپنے مالی مفادات کے تحفظ کے لئےاسکو سنسر کر دے تو میڈیا میرا آزادی راۓ کا حق…
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) February 6, 2025
وفاقی وزیردفاع نے لکھا ہے کہ الیکٹرانک میڈیا پہ یہ لازم ھے کہ وہ 10منٹ کا کمرشل ٹائم پبلک سروس میسجز کے لئے مختص کرے ۔ جب میڈیا اپنے مالی مفادات کے لئے یہ فرض ادا نہیں کرتا تو وہ اسوقت عوام کے حقوق کو پامال کر رہا ھوتا ھے بلکہ بد دیانتی کر رہا ھوتا ھے۔ اور یہ واردات پیمرا کی ملی بھگت کے بغیر نہیں ھو سکتی ۔


