پڈعیدن( ای پی آئی ) سندھ کے ضلع خیرپور کے علاقہ کوٹ لالو پولیس کی غنڈہ گردی اور بھتہ طلب سےکرنے پرڈرائیورز کے صبر کا پیمانہ لبریز ، ٹرک ڈرائیورز کا شدید احتجاج ۔ جھگڑے معمول بن گئے ، بھتہ سے تنگ آکر ڈرائیوروں نے پولیس کی پٹائی کر ڈالی۔
تفصیل کے مطابق کوٹ لالو چوک پر فرائض منصبی کے لئے تعینات ایک ASI چند پولیس اہلکاروں کے ساتھ ایمانداری سے ڈیوٹی کرنے کی بجائے ، ٹرک ڈرائیورز زبردستی بھتہ وصول کرتے ہیں جبکہ بعض ڈرائیورز کی جانب سے رشوت دینے سے انکار پر انہیں سنگین نتایج کی دھمکیاں دی جاتی ہیں اور گھنٹوں تک کھڑا رکھا جاتا ہے جس سے نہ صرف ڈرائیورز پریشانی کا شکار ہوتے ہیں بلکہ ٹریفک بھی جام ہوتی ہے ۔
باخبر ذرائع سے معلوم ہواہےکہ ضلع خیرپور کے تھانہ کوٹ لالو کی یہ بھتہ خور پولیس گاڑیوں سے لاکھوں روپے بھتہ وصول کرتے ہیں اور حصہ اپنے افسران تک پہنچاتے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق متعدد بار ٹرک ڈرائیوروں کے ہاتھوں پولیس کی پٹائی بھی ہوچکی ہے مگر پولیس بھتہ خوری سے باز نہیں آرہی ۔
مہران ہائی وے سے گزرنے مسافروں اور دور دراز سے آنے جانیوالے ٹرک ڈرائیور نے حکومت سندھ وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار۔ آئی جی پولیس سندھ ڈی آئی جی سکھر۔
ڈی آئی جی شہید بینظرآباد۔ ssp خیرپور اور ssp شہید بینظیرآباد سے مطالبہ کیاہےکہ ایسے کرپٹ بد اخلاق اور بھتہ خور کوٹ لالو پولیس عملہ کیخلاف فوری ایکشن لیا جائے جو پاکستانی شہریوں کے لئے وبال جان بن چکے ہیں