اسلام آباد۔(ای پی آئی)پنجاب وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں سیاسی جماعتوں کو جلسوں کی اجازت سے متعلق قرارداداتفاق رائے سے منظورکرلی گئی
قراردادکی کاپیاں چاروں صوبوں وفاقی وزارت داخلہ سمیت تمام متعلقہ اداروں کو ارسال کی جائے گی ۔لیاقت باغ میں پنجاب حکومت کی جانب سے عوامی نیشنل پارٹی کے باچاخاں کی برسی کا جلسہ منعقدکرنے کی اجازت سے متعلق لیت و لعل سے کام لیا جارہا اور دوروز سے اس معاملے کی ایوان بالا میں گونج سنائی دے رہی ہے۔
اے این پی کو راولپنڈی لیاقت باغ میں جلسے کی اجازت نہ دینے کا معاملہ پھر اٹھا،۔سینیٹ میں عوامی جلسے کی اجازت میں تاخیر پر احتجاج پر لیگی پارلیمانی لیڈر عرفان صدیقی نے وزیراعلی پنجاب سے اس معاملے پر بات کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی ۔
ایوان میں سیاسی جماعتوں کے اس سیاسی آئینی جمہوری حق سے متعلق قراداد منظور متفقہ طورپرمنظورکرلی گئی۔قراداد قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز نے سینیٹ میں پیش کی۔
وزیر پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ نے قراداد میں ترمیم کی تجویز دی کہ امن و امان صوبائی معاملہ ہے جس سے متعلق سینیٹ میں قراداد پیش کرنا اچھی روایت نہیں ہو گی، بہتر ہو گا کہ قراداد کے متن میں تبدیلی کی جائے اورقراداد کو ایک خاص سیاسی جماعت سے منسلک نہ کیا جائے۔آج ہم حکومت میں ہیں کل اپوزیشن میں ہونگے تاہم قراردادکو منظورکرلیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ پر امن جلسہ و اجتماع تمام سیاسی جماعتوں کا بنیادی حق ہے،ملک میں کہیں بھی پر امن جلسہ ہو تو اجازت ہونی چ