1
پی ٹی آئی رہنماؤں میں لڑائی؛ عمران خان نے شکایت سن کر اَن سُنی کردی۔شعیب شاہین نے فواد چوہدری کی جانب سے تشدد کی شکایت بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے کی۔ انہوں نے عدالت میں فواد چوہدری کی موجودگی میں عمران خان سے شکایت کی۔شعیب شاہین نے بتایا کہ مجھے جیل کے گیٹ نمبر 5پر جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع کے مطابق شعیب شاہین نے فواد چوہدری سے جھگڑے میں زمین پر گرنے سے ہاتھ پر ہونے والا زخم بھی بانی پی ٹی آئی کو دکھایا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شکایت سننے کے بعد کہا اوہو! وہ انسانی حقوق کی پٹیشن کا کیا کیا ہے۔ عدالت میں بانی پی ٹی آئی نے شعیب شاہین کی شکایت کو سنی ان سنی کردی۔
2
پی ٹی آئی رہنماؤں میں شدید لڑائی، گالیوں اور تھپڑوں کی بوچھاڑ،پی ٹی آئی رہنماؤں کے درمیان لڑائی کا واقعہ پیش آیا، جس میں گالیوں اور تھپڑوں کی بوچھاڑ کردی گئی۔اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 پر فواد چوہدری اور بیرسٹر شعیب شاہین کے درمیان لڑائی ہوگئی۔ اس موقع پر فواد چوہدری نے بیرسٹر شعیب شاہین کو تھپڑ مار دیا، جس سے وہ زمین پر گر گئے۔لڑائی کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو گالیاں بھی دیں۔ فواد چوہدری نے شعیب شاہین سے کہا تم ایجنسیوں کے ٹاؤٹ ہو، جس پر شعیب شاہین نے فواد چوہدری سے کہا کہ اپنے کام سے کام رکھو۔لڑائی کے موقع پر موجود جیل عملے نے دونوں کے درمیان بیچ بچاؤ کرایا اور لڑائی سے چھڑایا۔بعد ازاں فواد چوہدری اڈیالہ جیل کے اندر چلے گئے۔ تھپڑ لگنے اور نیچے گرنے سے شعیب شاہین کے بازو پر چوٹ آئی۔
3
چین کی زیر صدارت اقوام متحدہ سلامتی کونسل اجلاس وزیرخارجہ اسحاق ڈار شرکت کریں گے۔نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار 18 فروری کو نیویارک روانہ ہوں گے۔ اسحاق ڈار دورہ امریکا میں اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطح اجلاس میں شریک ہوں گے۔اسحاق ڈاراجلاس میں شریک دیگرممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کریں گے۔ چین نے اجلاس فروری 2025 کے لیے سلامتی کونسل کی اپنی گردشی صدارت میں طلب کیا ہے۔ اجلاس کی صدارت چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کریں گے۔
4
خیبر پختونخوا حکومت نے دستک پلیٹ فارم کے تحت موٹر وہیکل آٹومیشن سسٹم کا اجراء کردیا۔ اس سسٹم کے ذریعے گاڑیوں کی رجسٹریشن، فیس کی ادائیگی، ملکیت کی منتقلی، ٹیکس کی ادائیگی اور یونیورسل نمبر پلیٹس جیسے تمام امور ڈیجیٹائزڈ کیے جائیں گے۔موٹر وہیکل آٹومیشن سسٹم کی افتتاحی تقریب وزیر اعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور، اسپیکر صوبائی اسمبلی، صوبائی کابینہ اراکین، محکمہ ایکسائز کے حکام و اہلکاروں اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اس سسٹم کا باقاعدہ اجراء کیا۔ یہ خوش آئند ہے کہ ہم اس سمت میں بڑھ رہے ہیں جس طرف بہت پہلے بڑھنا چاہیے تھا۔ ڈیجیٹائزیشن کے وژن کے تحت اقدامات کی تکمیل پر ایکسائز حکام خراج تحسین کے مستحق ہیں۔وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا خطاب
5
قومی ٹیم کے سابق کرکٹر باسط علی نے بھی بابراعظم کو بطور اوپنر کھلانے کے سلیکشن کمیٹی کے فیصلے پر تنقید کے نشتر چلادیے۔سابق کرکٹر باسط علی نے ٹیم مینجمنٹ کے فیصلوں پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری سمجھ نہیں آرہا ہے کہ بابراعظم سے اننگز اوپن کروانے کا مشورہ کس نے دیا؟ میں اس فیصلے سے حیران ہوں، یہ کیسی سوچ ہے؟ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف 50-70 رنز بنا کر تیسرے نمبر پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے تھے لیکن انہوں نے اپنی پوزیشن بدل دی۔سابق کرکٹر باسط علی نے ٹیم مینجمنٹ کے فیصلوں پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری سمجھ نہیں آرہا ہے کہ بابراعظم سے اننگز اوپن کروانے کا مشورہ کس نے دیا؟ میں اس فیصلے سے حیران ہوں، یہ کیسی سوچ ہے؟ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف 50-70 رنز بنا کر تیسرے نمبر پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے تھے لیکن انہوں نے اپنی پوزیشن بدل دی۔باسط علی نے دعویٰ کیا کہ کپتان محمد رضوان اسکواڈ میں آل راؤنڈر فہیم اشرف کو شامل کیے جانے پر خوش نہیں ہیں، انہوں نے صرف 2 اوورز کروائے اور جب دوبارہ بالنگ کروائی تو پاکستان تقریباً میچ ہار چکا تھا۔
6
پاکستان آئی ایم ایف سے نیا پروگرام لینے کیلئے تیار، آئی ایم ایف پاکستان سے موسمیاتی لچک فنڈ کے تحت 26ویں پروگرام کیلئے مذاکرات کرے گا۔ مذاکرات کے لیے آئی ایم ایف کا نیا وفد 24 فروری کو پاکستان پہنچے گا۔ذرائع کے مطابق اس سے قبل بنگلا دیش بھی اس فنڈ سے مستفید ہو چکا ہے۔ پاکستان کے جاری ای ایف ایف پروگرام کے لیے آئی ایم ایف کا الگ مشن آئے گا۔ آئی ایم ایف کا دوسرا وفد 4 مارچ کو پاکستان آئے گا۔ ای ایف ایف پروگرام پر مذاکرات 4 سے 14 مارچ تک جاری رہنے کی توقع ہے۔پاکستان کو مذاکرات میں کامیابی پر موسمیاتی لچک فنڈ سے ایک ارب ڈالر سے زائد حاصل ہوگا۔ آئی ایم ایف کا وفد پاکستان میں ایک ہفتہ قیام کرے گا۔ پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کا یہ پہلا موسمیاتی پروگرام ہوگا۔
7
غزہ کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیلی حراست میں موجود 369 فلسطینیوں کے بدلے مزید 3 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا۔اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق حماس نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کے تحت چھٹے قیدیوں کے تبادلے میں غزہ کے علاقے خان یونس میں 3 اسرائیلی یرغمالیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا۔رپورٹ کے مطابق دہری شہریت رکھنے والے رہا کیے گئے 3 یرغمالیوں میں اسرائیلی-امریکی ساگوئی ڈیکل-چن، اسرائیلی-روسی ساشا تروپانوف اور اسرائیلی-ارجنٹینی یائر ہارن کو خصوصی طور پر تیار کیے ایک اسٹیج پر کھڑا کیا گیا اور کہا گیا کہ وہ ریڈ کراس کے حوالے کیے جانے سے قبل خطاب کریں۔اس موقع پر تینوں اسرائیلی قیدیوں نے اسٹیج پر مختصر گفتگو کی ، حماس کے نقاب پوش جنگجوؤں نے انہیں گھیرے لیے رکھا، اور ان کی ویڈیو ریکارڈ کی گئی۔