1
سندھ حکومت کا پیر سے غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان, پیر سے غیر رجسٹرڈ گاڑیاں بند کی جائیں گی، شو روم مالکان بھی رجسٹریشن کے بغیر کوئی گاڑی شو روم سے باہر نہ نکالیں ۔اس کے علاوہ سندھ میں فزیکلی اَن فٹ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، ہیوی گاڑیوں، ڈمپر، ٹرک، بسوں اور ٹریلر کے لیے موٹر وہیکل انسپیکشن لازمی قرار دیا گیا ہے۔وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن کی کراچی میںپریس کانفرنس
2
مودی ٹرمپ ملاقات بھی بے سود، امریکا سے مزید سیکڑوں بھارتی ڈی پورٹ،بھارتی میڈیا کے مطابق 120 بھارتی غیر قانونی تارکین وطن کو لیکر خصوصی پرواز آج رات بھارت پہنچے گی۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 16 فروری کو تیسری پرواز مزید 157 بھارتی تارکین وطن کو لیکر بھارت پہنچے گی۔اس سے قبل 5 فروری کو 104غیر قانونی تارکین وطن امریکی فوجی طیارے میں بھارت پہنچے تھے۔
3
مصطفیٰ قتل کیس: جج نے پولیس سے متعلق غیر مناسب ریمارکس کیوں دیے؟ مراد علی شاہ کا شکوہ،کراچی کے شارع فیصل تھانے کو جدید طرز پر ماڈل تھانہ بنادیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔اپنے خطاب میں جہاں آئی جی سندھ اور دیگر پولیس افسران کو مبارک باد دی تو وہیں ڈیفنس میں اغوا کے بعد قتل کیے گئے نوجوان مصطفیٰ کے مقدمے میں پولیس اور عدلیہ کے کردار پر بھی بات کی۔مصطفیٰ قتل کیس کے ملزم کو عدالت نے جسمانی ریمانڈ پولیس کے حوالے کیوں نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جج نے پولیس کے بارے میں غیر مناسب ریمارکس کیوں دیے؟ اگر کیس کی تحقیقات میں کسی پولیس افسر سے کوئی کوتاہی ہوئی ہو تو اس کو سزا کے طور پر نوکری سے نکال دینا چاہیے لیکن عدالت کے جج نے کیس کی سماعت میں پولیس کے بارے میں جو ریمارکس دیے امید ہے عدلیہ اس پر بھی سزا دے گی۔
4
جنوب مشرقی ایشیا کے ملک لاؤس میں دھماکے سے 3 چینی باشندوں سمیت 4 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی نے لاؤس نیشنل ریڈیو کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا لاؤس کے صوبے اودا مسائے میں ایک دکان میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔خبر ایجنسی کے مطابق چینی قونصل خانے کا کہنا ہے کہ ہلاک افراد میں 3 چینی شہری شامل ہیں، دھماکے کی وجوہات کی جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔