1
جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات: سلمان اکرم راجا و دیگر پولیس رپورٹ میں قصور وار قرار،5 اکتوبر کو جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کے تین مقدمات میں سلمان اکرم راجا، ضمیر جھنڈو اور علی امتیاز وڑائچ سمیت دیگر کو پولیس رپورٹ میں قصور وار قرار دے دیا گیا۔انسداد دہشت گردی عدالت میں 5 اکتوبر کو جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کے تین مقدمات میں سلمان اکرم راجا، ضمیر جھنڈو اور علی امتیاز وڑائچ سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی، سماعت کے موقع پر سلمان اکرم راجا سمیت دیگر ملزمان نے عدالت میں پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔دوران سماعت پولیس نے تھانہ اسلام پورہ کے مقدمے کی رپورٹ پیش کردی جس میں پولیس نے سلمان اکرم راجا سمیت 7 ملزمان کو قصور وار قرار دیا۔عدالت نے اسلام پورہ تھانہ کے مقدمے میں آئندہ سماعت پر دلائل طلب کرتے ہوئے تھانہ مستی گیٹ اور لاری اڈا کے مقدمات میں بھی تفتیشی رپورٹ طلب کر لی۔بعدازاں انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 12 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔
2
لزبن میں صادق سنجرانی کی پرنس رحیم آغا خان سے ملاقات، والد کے انتقال پر اظہار تعزیت،سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا،انہوں نے مرحوم کریم آغا خان کی انسانیت کے لیے زندگی بھر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک سچے اور عظیم انسان دوست شخصیت سے محروم ہونے پر سوگوار ہے۔انسانیت کے لئے مرحوم پرنس کریم آغا خان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا
3
کرا چی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے پولیس اہلکار کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ ملزمان فرار ہو گئے۔ابتدائی معلومات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ منگھوپیر کے علاقے خیرآباد امن چوک کے قریب پیش آیا، تین نامعلوم ملزمان نے تعاقب کے بعد فائرنگ کر کے پولیس اہلکار کو شہید کیا۔پولیس کے مطابق شہید اہلکار کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی جو تھانہ منگھوپیر میں تعینات اور الطاف نگر کا رہائشی تھا، شہید پولیس اہلکار وردی میں ملبوس تھا اور تھانہ منگھوپیر کے علاقے میں اجتماع گاہ کی ڈیوٹی پر مامور تھا۔
4
سوشل میڈیا کے ذریعے بین الاقوامی ایکٹو سمز کی فروخت میں ملوث گینگ کے 5 ملزمان قانون کے شکنجے میں آگئے۔ حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں محمد عامر، محمد مدثر، محمد ذکریا، سید نور اور وجیہہ محمود شامل ہیں، ملزمان سوشل میڈیا کے ذریعے بین الاقوامی سمز کی خریدوفروخت کرتے تھے ، سمز بلیک میلنگ، بھتہ خوری، فراڈ، جعلی سکیموں اور آن لائن مالیاتی فراڈ میں استعمال ہوتی تھیں۔ایف آئی اے کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 335 غیر قانونی سمز اور 5 عدد موبائل فون برآمد کر لئے گئے، گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
5
رواں ہفتہ کےد وران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا، سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 1700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔پاکستان سٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں ہفتہ بھر میں ایک ہزار 762 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ، انڈیکس کاروباری ہفتے کے اختتام پر ایک لاکھ 12 ہزار 85 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ کاروباری ہفتے کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 13 ہزار 482 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح ایک لاکھ 9 ہزار 948 پوائنٹس رہی۔


