1
لاہور میں رمضان المبارک کے دوران عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی کیلئے لاہور میں 10 رمضان ماڈل بازار قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی زیرصدارت رمضان بازاروں کے انتظامات پر اجلاس ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، ڈی او انڈسٹری، سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی اور جی ایم ماڈل بازار نے شرکت کی۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ رمضان المبارک میں شہر میں 10 ماڈل بازار قائم کیے جائیں گے، ہر تحصیل میں ایک ماڈل بازار ہوگا جس میں 10 دکانیں ہوں گی۔
2
حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کی رہائی کا چھٹا مرحلہ مکمل ،جس میں حماس کی جانب سے تین اسرائیلی جبکہ اس کے بدلے اسرائیل نے 369 فلسطینیوں کو رہا کر دیاہے ۔حماس کے اہلکاروں کی جانب سے خان یونس میں رہائی کے مقام پر تینوں اسرائیلوں جن میں ساگوی ڈیکل چن ، الیگزینڈر ساشاٹر و فانوف اور ایئر ہورن کو لایا گیا ، تینوں اسرائیلی یرغمالیوں نے مائیکروفون کے ذریعے مختصر گفتگو کرتے ہوئے مزید قیدیوں کے تبادلے پر زور دیا اور بعد ازاں ریڈ کراس کی گاڑیوں میں اسرائیل منتقل کر دیے گئے۔اس کے کچھ دیر بعد، اسرائیل کے اوفر جیل سے آزاد کیے گئے فلسطینی قیدیوں کی پہلی بس روانہ ہوئی اور رام اللہ پہنچی، جہاں لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا اور کچھ نے فلسطینی پرچم لہرائے۔ رہا کیے جانے والوں میں 36 ایسے افراد شامل ہیں جو عمر قید کی سزا کاٹ رہے تھے۔فلسطینی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی (PRCS) کے مطابق، رام اللہ پہنچنے والے چار فلسطینی قیدیوں کی صحت کی سنگین حالت کے پیش نظر انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
3
ایک لاکھ طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تیاریاں مکمل،صوبے کے ایک لاکھ طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے۔ لیپ ٹاپس کے ماڈل اور مارکیٹ قیمت کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں۔پنجاب میں طلباء کیلئے مفت لیپ ٹاپس اسکیم شروع ہونے کو ہے، پنجاب حکومت آئندہ ماہ جدید لیپ ٹاپس کی فراہمی شروع کردے گی، صوبے کے ایک لاکھ 10 ہزار طلباء میں لیپ ٹاپس تقسیم ہوں گے۔ جو لیپ ٹاپس طلبہ کو دیئے جائیں گے ان کا ماڈل کور آئی 7 ہوگا، صرف سرکاری جامعات، کالجز اور میڈیکل کالجز کے طلباء کو لیپ ٹاپس دیئے جائیں گے، نجی تعلیمی اداروں کے طلباء کو لیپ ٹاپس نہیں ملیں گے۔
4
انگلینڈ کے بین ڈکٹ چیمپئینز ٹرافی کے لئے فٹ قرار،انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سےکہا گیا کہ سکین کے بعد بین ڈکٹ کی دستیابی اور فٹنس کی تصدیق کی گئی ہے،بین ڈکٹ کا بائیں گروئن انجری کا اسکین کرایا گیا تھا،وہ انڈیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں انجری کا شکار ہوئے تھے۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم 18 فروری کو پاکستان پہنچنے گی،انگلینڈ ٹیم 22 فروری کو آسٹریلیا کے خلاف چیمپئینز ٹرافی کا پہلا میچ لاہور میں کھیلے گی۔
5
بلوچستان میں سی پیک کے ریلوے میگا منصوبہ جات پر کام تیز کرنے کی ہدایت،سیدال خان نے کہا کہ معدنیات، کوئلے اور زرعی اجناس کی ترسیل میں بہتری سے کاروباری سرگرمیاں بڑھیں گی۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے عمران حیات نے ملاقات کی۔ سیدال خان نے بلوچستان میں سی پیک کے ریلوے کے میگا منصوبہ جات پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کردی۔ بلوچستان میں ریلوے نیٹ ورک کی توسیع حکومت کی اولین ترجیح ہے، ریلوے سفری سہولیات کی بہتری کیلئے درپیش مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے۔
6
اسلام آباد پولیس کے اینٹی کار لفنٹنگ سیل کی اہم کامیابی، وفاقی دارالحکومت سے چوری کی گئی 20 قیمتی گاڑیاں 10 دن کے اندر برآمد کرلی گئی، کار چور گینگ کے 9 کارندے بھی دھر لئے گئے، ایس ایس پی آپریشنز نے گاڑیوں کی چابیاں مالکان کے حوالے کردیں، چوری ہوئی گاڑیاں واپس ملنے پر مالکان خوشی سے نہال ہیں۔شہر اقتدار کی پولیس نے انہونی کو ہونی کردیا، کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں چوری ہوگئی تھیں جو اینٹی کارلفنٹنگ سیل نے 10 دن میں برآمد کرلیں۔پولیس نے کار چور گینگز کے 9 کارندوں کو بھی گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی آپریشنز شعیب خان نے پولیس کی کامیابی کا اعلان پریس کانفرنس میں کیا۔ایس ایس پی آپریشنز نے برآمد کی گئی گاڑیاں مالکان کو واپس کیں تو ان کی خوشی دیدنی تھی، خوش قسمت شہریوں نے پولیس کی حیران کُن کارکردگی کو بھی سراہا۔
7
حکومت کے مذاکرات میں پہل نہ کرنے کے فیصلہ پر تحریک انصاف کا ردعمل ۔پی ٹی آئی کے سینئررہنماسینیٹر علی ظفر کی میڈیا سےخصوصی گفتگو ، کہا اگر حکومت کو مذاکرات میں دلچسپی نہیں تو پھر ہمیں بھی نہیں،خرابیوں پر نصیحت کے لیےکھلا خط لکھنا سابق وزیراعظم کا حق ہے۔سابق وزیراعظم نصیحت دےرہےہیں کہ ان خرابیوں کودرست کریں،بانی پی ٹی آئی نےکہا ہےکہ وہ کھلا خط لکھنےکا اپنا حق استعمال کرتےرہیں گے،کھلےخط کےجواب کی امید اورتوقع نہیں ہوتی،پہلےہی کہہ چکے مذکرات منظورنہیں،حکومت سے مذاکرات ختم ہوچکےہیں، اب اگرحکومت مذاکرات پربیان بازی کرنا چاہتی ہےتو اسکی مرضی ہے۔