1
عمران خان نے پارٹی کو رمضان کے بعد بھرپور تحریک چلانے کی ہدایت کردی جبکہ اپوزیشن سے رابطوں کیلیے دو رہنماؤں کو ٹاسک دے دیا اور کہا ہے کہ میرے اوپن خطوط وہ حقائق ہیں جن پر اسٹیبلشمنٹ کو غور کرنا چاہیے۔بانی پی ٹی آئی نے رمضان المبارک کے بعد بھرپور انداز میں تحریک چلانے کی ہدایت کی ہے اس حوالے سے اسد قیصر اور عمر ایوب کو ٹاسک دیا گیا ہے، انہوں ںے اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لینے کی ہدایت بھی کی گئی، اوپن خطوط سے متعلق کہا کہ یہ وہ حقائق ہیں جن پر اسٹیبلشمنٹ کو غور کرنا چاہیے۔عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو
2
وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رمضان کے دوران چینی 130 روپے فی کلو فراہم کی جائے گی۔اجلاس میں پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن، صوبائی سیکرٹریز اور کین کمشنرز نے شرکت کی جس میں رمضان سے تین دن قبل چینی کے اسٹالز لگانے کا فیصلہ کیا گیا، جو 27 رمضان تک جاری رہیں گے۔چینی ایک اور دو کلو پیکنگ میں دستیاب ہوگی اور ایک شناختی کارڈ پر 5 کلوگرام چینی خریدنے کی اجازت ہوگی،
3
سندھ کابینہ کا اجلاس: سرکاری ملازمتوں کے لیے عمر کی حد میں توسیع کی منظوری،اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ کے زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف ایجنڈا کی مںظوری دی گئی ان میں سے ایک ایجنڈا سرکاری ملازمتوں کے لیے عمر کی توسیع کا بھی تھا۔ سندھ کابینہ نے سرکاری ملازمتوں میں عمر کی حد پانچ سال تک بڑھانے کی منظوری دے دی ہے، صوبے بھر کی سرکاری ملازمتوں پر پابندیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سندھ کابینہ کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا۔وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کی اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ
4
فواد چوہدری کی بیوی نے چھڑوالیا ، ہم نے اور زیادہ مارنا تھا، فواد چوہدری بھگوڑا ہے، مجھے تھپڑ مارا، اس سے زیادہ جواب مل گیا اس کو۔ یہ اسٹیبلشمنٹ کا ٹاؤٹ ہے، بانی نے اس جھگڑے کی مذمت کی ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو ،انہوں نے فواد چوہدری کا صلح کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ جھوٹ بول کر گیا ہے، اس سے کوئی صلح نہیں ہوئی۔ میں فواد چوہدری کے خلاف کوئی شکایت پولیس کو نہ ہی پارٹی کو کروں گا۔ میں فواد چوہدری کو کبھی معاف نہیں کروں گا۔
5
کالعدم ٹی ٹی پی کیلیے چندہ اکھٹا کرنے کے مجرموں کو 5،5 سال قید کی سزا،پراسیکیوشن نے موقف اختیار کیا کہ ملزم مدثر اور اسماعیل کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے لیے چندہ اکھٹا کر رہے تھے۔ دونوں ملزمان کو جمیل چوک پشاور میں چندہ اکھٹا کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان سے چندے کی رقم اور دیگر اشیا بھی برآمد ہوئی تھیں۔ ملزمان کے خلاف تمام شواہد موجود ہیں۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر دونوں مجرموں کو 5، 5 سال قید اور 60 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
6
بانی پی ٹی آئی نے اپنے دور کے وفاقی وزیر اور پارٹی رہنما کو بھگوڑا کہا یا نہیں؟ دو سینئر رہنماؤں کے درمیان تھپڑوں اور گالیوں کے تبادلے کے بعد بالآخر صلح ہو گئی۔بانی چیئرمین کے حکم پر شعیب شاہین کے ساتھ صلح کرلی ہے۔شعیب شاہین نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا نام لے کر ٹی وی پروگرام میں کہا تھا کہ فواد چوہدری بھگوڑا ہے۔ اس کے بعد میں نے بانی پی ٹی آئی سے اس بات کی تصدیق کی تو انہوں نے کہا کہ انہوں نے ایسا نہیں کہا۔پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو