تھرپارکر (ای پی آئی ) سندھ کے ضلع تھرپارکر کے علاقہ مٹھی کی آسنداس بھیل کالونی میں کم عمر 15 سالہ لڑکی کی مبینہ طور پر پیسوں کے عوض 60 سالہ شخص سے شادی کرا دی گئی ۔

پولیس ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر نابالغ لڑکی سیتا بھیل کی شادی کی تقریب پر چھاپہ مارا تو موجود باراتیوں نے مزاحمت کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا ،

تاہم پولیس نے اضافی نفری طلب کرتے کر کے دلہے سمیت 10 سے زیادہ افراد کو گرفتار کر لیا ۔ جبکہ دلہن سیتا بھیل کو لواحقین نے گم کر دیا، جس کی تلاش کے لئے پولیس کا سرچ آپریشن جاری ۔