اسلام آباد(محمداکرم عابد)نیپرا نے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر 30لاکھ روپے تک بھاری تنخواہیں مقررکرلیں۔معاملہ سینیٹ میں اٹھ گیا ۔
مستند۔ریکارڈپیش کرنے کی رولنگ۔اجلاس پریذائیڈنگ افسر عرفان صدیقی کی صدارت میں منعقد ہوا ۔مسلم لیگ(ن)کی رہنما نے اجلاس میں ایک موقر انگریزی اخبار کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے سینیٹ میں آ گاہی دی کہ نیپرا نے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر حکام کی تنخواہیں 8لاکھ روپے سے 30لاکھ روپے ازخود منظور کرلیں ۔
حکومت سے پوچھا بھی نہیں گیا۔کابینہ کی منظوری ضروری ہے۔نوٹس لیا جائے۔
صدرنشین نے رولنگ دی کہ تحریری طور پر مسند ریکارڈ پیش کیا جائے ۔محرک نے کہا کہ معاملہ کمیٹی کو بھیجا جائے صدر نشین نے کہا کہ آخبار کی خبر پر اس طرح نوٹس نہیں لیا جاسکتا ۔کچھ تحریری پر پیش کیا جائے یا سیکرٹریٹ کوآگاہ کریں