اسلام آباد (ای پی آئی) اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات سال 2023/24 میں صدارتی امیدوار قیصر امام ایڈووکیٹ نے 1312 حاصل کرکے کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ انکے مقدمقابل راجہ طاہر 767 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے .
جنرل سیکرٹری کی نشست پر اسد بھٹی 1054 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوگئے اور جنرل سیکرٹری کی نشست پر شفقت عباس تارڑ 1001 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے.
نائب صدر کے عہدے پر چوھدری عدالت 1370 ووٹ حاصل کر کے جیت گئے اور سردار آصف 635 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے
جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر میاں حسن 1175 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے ہیں انکے مدمقابل اسد خان 844 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے


