اسلام آباد (رضی طاہر سے) مولانا فضل الرحمن نے اپوزیشن الائنس کا حصہ بننے اور سربراہی حاصل کرنے کیلئے کسی قسم کی کوئی شرائط نہیں رکھیں۔
اس حوالے سے جب تحریک تحفظ آئین کے ترجمان اخونزادہ حسین یوسفزئی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمن نے اپوزیشن جماعتوں کے الائنس میں شامل ہونے کیلئے کوئی شرائط نہیں رکھیں، یہ اپوزیشن اتحاد کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے۔ حکومت جان لے کہ آئندہ چند دنوں کے اندر اپوزیشن کا گرینڈ الائنس بننے جارہا ہے۔
واضح رہے کہ الیکٹرانک میڈیا نے مولانا فضل الرحمن کے حوالے سے خبر نشر کی ہے کہ انہوں نے تحریک تحفظ آئین کا حصہ بننے کیلئے تین شرائط رکھ دی ہیں۔ جن میں خیبرپختونخواہ حکومت کا حصہ بننا بھی شامل ہے۔