اسلام آباد (رضی طاہر سے)تحریک تحفظ آئین کے قیادت رواں ہفتے کراچی میں ڈیرے لگائے گی۔ ذرائع کے مطابق اس دورے کے دوران جی ڈی اے اتحاد کا باقاعدہ حصہ بننے جارہی ہے۔ پیر پگاڑا کے گھر ہونے والی اہم بیٹھک میں اعلان متوقع ہے۔

تحریک انصاف کی قیادت، پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا سمیت اہم قائدین کراچی روانہ ہورہے ہیں۔ اس دورے کے دوران جیئے سندھ پارٹی کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو سے بھی ملاقات متوقع ہے جبکہ سندھ کی دیگر قومی جماعتوں کے وفود سے بھی بات چیت کا آغاز ہوگا۔

دوسری جانب تحریک تحفظ آئین کے ترجمان اخونزادہ حسین یوسفزئی کے مطابق کراچی کی بزنس کمیونٹی اور صحافیوں سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔