لاہور (ای پی آئی )لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات، حامد خان گروپ کے پورے پینل نے میدان مار لیا ،امیدوار آصف نسوانہ 7 ہزار پچاس ووٹ لیکر کامیاب ، عبد الرحمن رانجھا نائب صدر منتخب ،

تفصیل کے مطابق لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات کا عمل مکمل ہو گیا ،ابتدائی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ حامد خان گروپ نے عاصمہ جہانگیر گروپ کو شکست دیدی ،پورا پینل بھاری اکثریت سے کامیاب ،

اعلان کردہ نتائج کے مطابق حامد خان گروپ کے امیدوارامیدوار آصلاہور ف نسوانہ 7 ہزار پچاس ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ مد مقابل عاصمہ جہانگیر گروپ کے ثاقب اکرم گوندل6 ہزار چار سو 60 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ،

اسی طرح نائب صدر کی نشست پر عبد الرحمن رانجھا کامیاب قرارسیکرٹری کی نشست پر فرخ الیاس چیمہ کامیاب قرار سیکرٹری فنانس کی نشست پر حام بن شعیب کمبوہ بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے