کشمور (رپورٹ حاکم نصیرانی) صوبہ سندھ کے ضلع کشمور میں عید سے قبل میں وارداتیں عروج پر پہنچ گئیں شہری عدم تحفظ کا شکار ہوگئے.

ضلع کے مختلف تھانوں کی حدود میں ڈاکو بے قابو ہوگئے تھانہ ڈیرا سرکی کی حدود صیفل اسٹاپ کے قریب ویگن پر اندھا دھند فائرنگ کر دی گئی فائرنگ کے نتیجے میں گولیاں لگنے سے ویگن ڈرائیور محمد یعقوب کو تشویشناک حالت میں سکھر اسپتال منتقلی دوران زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے جاں بحق ہوگیا.

ڈرائیور کے ورثا نے صیفل اسٹاپ پر لاش رکھ کر دھرنا دیا اور پولیس چوکی کو آگ لگا دی۔

دوسری جانب کندھ کوٹ اے سیکشن تھانہ میں دو موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح افراد نے ہول سیل کے دکاندار پر بھتہ نا دینے کی صورت میں فائرنگ کر دی فائرنگ کے نتیجے میں مرغی فروش ظہور احمد کوزخمی حالت میں کندھ کوٹ ضلع ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا

گذشتہ 24 گھنٹوں میں نامعلوم مسلح افراد نے تین افراد کو قتل کر کے ابدی نیند سلا دیاواقعات کے بعد پورے ضلع میں خوف کے بادل منڈلانے لگے شہریوں میں عدم تحفظ کے باعث بازاریں ویران ہو گئے ہیں۔