اسلام آباد(عابدعلی آرائیں) وفاقی شرعی عدالت نے خواتین کو وراثت سے محروم کرنے کیخلاف بڑا فیصلہ سنادیا

21 صفحات پرمشتمل فیصلے میں معاشرے میں پائی جانے والی روایات اور رسم و رواج کی بنیاد پر خواتین کو وراثت سے محروم کرنے کو غیراسلامی قرار دیا گیا ہے.

وفاقی شرعی عدالت نے خواتین کو وراثت سے محروم کرنے والوں کیخلاف فوجداری کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ عدالت کو بتایا گیا کہ بنوں میں چادر اور پرچی نامی روایات پر عمل ہوتا ہے، خیبرپختونخوا حکومت کے مطابق ایسے رسم و رواج نہ رائج ہیں نہ انکی کوئی اہمیت ہے.

فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں چادر اور پرچی کے نام پر خواتین وراثت سے محروم کیا جاتا ہے،

شرعی عدالت نے کہا ہے کہ اسلام سے قبل زمانہ جہالت میں خواتین کو وراثت سے محروم رکھا جاتا تھا،

چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ اقبال حمید الرحمان کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے تحریری فیصلہ جاری کیا

وفاقی شرعی عدالت نے فیصلہ فوزیہ جلال شاہ کی درخواست پر فیصلہ سنایا.