کشمور(رپورٹ حاکم نصیرانی) عیدالفطر سے پہلے رمضان المبارک میں ڈاکوٶں کی موجیں ہی موجیں،انڈس ہائی وے پر کانوائی لگا کر مسافر گاڑیوں سے لوٹ مار۔شادی ہال سے پنجاب کا رہائشی نوجوان اغوا۔پولیس کی رٹ کہیں پر بھی نظر نہیں آ رہی۔ ڈاکوٶں کی وارداتیں اور پولیس کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔

عید قریب آتے ہی کشمور ضلع میں بدامنی عروج پر پہنچ گئی روڈ راستے حتیٰ کہ انڈس ہائی وے بھی محفوظ نہیں گذشتہ روز بخشاپور تھانہ کی حدود انڈس ہائی وے رانو اسٹاپ کے قریب ڈاکوٶں نے مسافر گاڑیوں کی کانوائی لگا کر لاکھوں روپے موبائیل فونز اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے۔

کوچ پر سوار ایک مسافر نے ڈکیتی کی واردات اپنے کیمرے میں عکسبند کر کے سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ مسلح افراد مسافر گاڑیوں سے لوٹ کر رہے ہیں تو تین مسلح افراد آرام کے ساتھ بیٹھ کر گپ شپ لگا رہے ہیں۔ آدھے گھنٹے سے زائد تک لوٹ مار کی کاروائی جاری رہی تاہم پولیس چوکی اور بخشاپور کندھ کوٹ تھانوں کی پولیس موقعہ واردات پر نہ پہنچ سکی۔

دوسری جانب تنگوانی تھانہ کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد نے زین شادی ہال پر دھاوا بول کر توڑ پھوڑ کی اور پنجاب کے رہائشی مزدور انصار علی کو مبینہ طور پر اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔ ڈاکوٶں کی بڑھتی ہوئی وارداتوں اور پولیس کی رٹ کا کمزور ہونا لمحہ فکریہ ہے۔