1
آئی جی خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ کو مراسلہ، تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ،صوبے کو ہارڈ ایریا قرار دے کر پولیس کی تنخواہیں بلوچستان پولیس کے برابرکرنے کی درخواست کی گئی ہے۔خط کے متن کے مطابق خیبر پختونخوا اور بلوچستان اندرونی اور سرحدی دہشت گردی کے خطرات کا سامنا کر رہے ہیں، خیبر پختونخوا میں پولیسنگ اتنی ہی مشکل اور چیلنجنگ ہے جتنی بلوچستان میں ہے۔آئی جی خیبر پختونخوا کے خط میں مزید کہا گیا کہ بلوچستان میں پولیس افسران اور اہلکاروں کو زیادہ مالی مراعات دی جاتی ہیں۔پولیس کی تنخواہیں بلوچستان پولیس کے برابر کی جائیں۔ تنخواہوں میں واضح فرق پولیس میں عدم اطمینان پیدا کر رہا ہے۔خط کے متن کے مطابق کے پی پولیس زیادہ قربانیاں دے رہی ہے، دیگر صوبوں کے مقابلے میں تنخواہیں کم ہیں، فیصلے سے سالانہ مالی بوجھ 21 کروڑ، 19 لاکھ روپے ہوگا۔
2
وزیراعلیٰ سندھ کا 30 جامعات کے 30 ہزار طلبہ کو اسکالرشپ دینے کا اعلان،وزیراعلی سندھ نے30ہزار گوگل کیریئرسرٹیفکیٹ اسکالرشپس کاافتتاح کردیا،سندھ حکومت،گوگل اور ٹیچ ویلی کےدرمیان معاہدے کی تقریب منعقد کی گئی۔اسکالرشپس نوجوانوں کےروشن مستقبل میں سرمایہ کاری ہے سائبرسیکیورٹی،اےآئی اوردیگرجدیدمہارتوں پرتربیت دی جائےگی۔
3
سعودی حکومت نے عازمین حج کیلئے اہم ہدایت جاری کرتے ہوئے متعدی بیماریوں سے بچاؤ کیلئے میننجائٹس ویکسین لگوانا ضروری قرار دیا ہے۔ ویکسی نیشن سے ممکنہ وبائی خطرات کو کم کیا جائے گا۔سعودی میڈیا کے مطابق اس بار حج کرنے والے افراد کے حوالے سے سعودی حکام نے واضح کیا کہ میننجائٹس ویکسین کے بغیر کسی کو بھی حج کی اجازت نہیں دی جائیگی۔
4
صیہونی فوج کا عید سے پہلے غزہ میں کاررائیاں تیز کرنے کا فیصلہ،شمالی محاذ سے ہزاروں افواج کو غزہ میں تعینات کردیا گیا۔میڈیا رپورٹس کےمطابق رفح میں زمینی آپریشن بھی جاری ہے،خان یونس میں اسرائیلی طیاروں نے ناصر اسپتال پر بمباری کی حملےمیں حماس کے سیاسی بیورو کے رکن اسماعیل برھوم شہید ہوگئے۔محکمہ صحت غزہ کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کےدوران اکاون فلسطینیوں کوشہید کیاگیا،شہدا کی مجموعی تعداد پچاس ہزار سےتجاوزکرگئی،نیتن یاہوکی حکومت نےفلسطینیوں کی جبری بےدخلی کیلئے حکومتی ایجنسی قائم کردی۔
5
کینیڈا کے وزیراعظم کا پارلیمنٹ تحلیل کرکے نئے الیکشن کرانے کا اعلان، کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کیلئے گورنر جنرل سے باضابطہ ملاقات بھی کی ہے، وزیراعظم مارک کارنی نے کہا کہ 28 اپریل کو کینیڈا میں نئے انتخابات کرائے جائیں گے۔ ہمیں اپنی زندگی کے سب سے بڑے بحران کا سامنا ہے، ٹرمپ سے نمٹنے کیلئے کینیڈا کے لوگوں سے مضبوط مینڈیٹ مانگ رہا ہوں نئی کینیڈین معیشت کی تعمیر کیلئے ہمیں تبدیلی کی ضرورت ہے، ٹرمپ کے غیرمنصفانہ تجارتی اقدامات اور ہماری خودمختاری کو خطرات لاحق ہیں۔ہمارا جواب ایک مضبوط معیشت اور زیادہ محفوظ کینیڈا کی تعمیرکیلئے ہونا چاہیے۔کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی