اسلام آباد (ای پی آئی)
سپریم کورٹ بار کے سابق صدر عبدالطیف آفریدی فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئے ہیں ،

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر عبدالطیف آفریدی پشاور میں فائرنگ سے شدید زخمی ہو گئے تھے جو بعد میں جاں بحق ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق عبدالطیف آفریدی کو خاندانی دشمنی کی بنا پر نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے جائے وقوعہ سے ایک ملزم کو حراست میں لیا ہے..

مزید تفصیلات آنے پر خبر آپ ڈیٹ کی جائے گی.