کشمور(حاکم نصیرانی) ہائے رے غربت تو نے زندگی نگل لی۔ عید قریب آتے ہی مخیر حضرات کی جانب سے مساکین کی مدد کرنے میں بھی تیزی آ جاتی ہے۔

گذشتہ روز کشمور کے عیدگاہ محلہ میں ہر سال کی طرح اس سال بھی ایک مخیر شخص عبدالقیوم مزاری کے گھر کے باہر زکواۃ لینے والے ضرورتمندوں کی بھیڑ لگ گئی۔

زیادہ بھیڑ اور بے صبری کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں شاہوالی کی رہائشی ایک بزرگ عورت ش دم گھٹنے کی وجہ سے فوت ہوگئی جبکہ ایک عورت ایریگیشن کالونی کی رہائشی ف ملک زخمی ہو گئی.

زخمی عورت کو فوری طور پر تحصیل ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم حالت زار ہونے کی وجہ سے مزید علاج کیلئے عورت کو رحیم یار خان منتقل کیا گیا۔ دوسری جانب جاں بحق عورت کی لاش ان کے آبائی گاٶں منتقل کی گئی۔