1
افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کی وطن واپسی کیلئے صوبوں کیساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کی واپسی کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کی وطن واپسی کے سلسلے میں لئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی کا پروگرام 1 نومبر 2023 سے جاری ہے اور اس پروگرام کے دوسرے مرحلے میں افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کو 31 مارچ تک رضاکارانہ طور پر پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔ وفاق اور صوبائی حکومتوں کے مابین افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کی واپسی پر عمل درآمد کے حوالے سے مسلسل رابطہ ہے، واپسی کے عمل میں صوبائی حکومتوں کو وفاق کی جانب سے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واپسی کے عمل کے دوران غیر ملکیوں سے اچھے برتاؤ کی ہدایت کی۔
2
محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کی توجہ معیشت کو بہتر بنانے پر مرکوز ہے، رواں سال شرح سود میں مزید کمی متوقع ہے۔ نئے بجٹ میں ٹیکس کا دائرہ وسیع کرنے پر توجہ دی جائے گی، ریئل اسٹیٹ، ریٹیل اور زراعت جیسے شعبوں کو ٹیکس نظام میں شامل کیا جائے گا، اس سال کے دوران شرح سود میں مزید کمی متوقع ہے، شرح سود میں کمی سے اقتصادی ترقی کیلئے حالات مزید بہتر ہوں گے۔حکومت کی توجہ معیشت کو بہتر بنانے پر مرکوز ہے، حکومت ملکی برآمدات بڑھانے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے، وزیر اعظم کی قیادت میں بجلی کے نرخوں میں کمی لانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں، اس حوالے سے جلد ہی وزیراعظم کی طرف سے اعلان متوقع ہے، اس اقدام سے مینوفیکچرنگ سیکٹر کو فروغ ملے گا اور برآمدات میں اضافہ ہوگا۔ ٹیکس بنیادوں کو وسعت دیکر مینوفیکچرنگ سیکٹر پر غیرضروری ٹیکسز کا بوجھ کم کرنا ہے، مینوفیکچرنگ سیکٹر اب تک ٹیکس کا بڑا حصہ ادا کر رہا ہے۔وفاقی وزیر خزانہ کی چین کے باؤ فورم کے دوران بلوم برگ کو انٹرویو میں گفتگو
3
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کتب فراہمی اور بچوں سے ٹیلیفونک گفتگو کی درخواستیں منظور کر لی گئی۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کتب فراہمی اور بچوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرانے کی درخواستوں پر سماعت کی، عدالت نے دونوں درخواستیں منظور کر لیں۔عدالت نے حکم دیا کہ عید سے قبل ملزم کی بچوں سے ٹیلی فونک گفتگو بھی کرائی جائے، ملزم کو کتابیں بھی فراہم کی جائیں۔انسداد دہشت گردی عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایات جاری کر دیں۔
4
فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ’یوم القدس‘ آج منایا گیاقبلہ اول کی آزادی کے حق میں ریلیاں نکالی گئیں، اسرائیلی بربریت کا شکار فلسطینیوں کی حمایت میں تقاریب ہوں گی۔مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے تحت لاہور پریس کلب پر القدس کی یاد میں چراغاں اور تصویری نمائش کی گئی جس میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شہدائے راہ بیت المقدس کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔علامہ باقر زیدی
5
اسحاق ڈار کا چینی کی قیمتوں میں کمی کے رجحان پر اطمینان کا اظہار،وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت چینی کی صورتِ حال پر اجلاس ہوانائب وزیرِ اعظم نے کمیٹیوں کے درمیان ہونے والے معاہدوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا۔نائب وزیراعظم کی جانب سے شوگر ملز مالکان کو معاہدے پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی، معاہدے کے تحت ملک میں چینی کی قمیت 164 روپے فی کلو یا اس سے کم ہے۔
6
کراچی کےعلاقے قائد آباد میں نامعلوم افراد نے پولیس کیمپ پردستی بم سے حملہ کر دیا۔بم حملے کے نتیجے میں 3اہلکار اور ایک راہ گیر زخمی ہوگیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ایس ایس پی ملیر کے مطابق ملزموں نے قائد آباد پل کے اوپر سے دستی بم پھینکا، واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں، شہر قائد میں عید کے موقع پر لگائے گئے تمام کیمپوں میں موجود پولیس اہلکاروں کو ہائی الرٹ کردیا۔اہلکار اپنی حفاظت یقینی بنائیں، وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے بھی نوٹس لے لیا، ایس ایس پی ملیر سے تفصیلات طلب کرلیں، انہوں نے حکم دیا کہ جامع تفتیش اور تحقیقات کی بدولت ملزموں تک رسائی اور گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔ڈی آئی جی ایسٹ عثمان غنی
7
ایران ایٹمی پروگرام پرامریکا سے بالواسطہ بات چیت کیلئے تیار،ایران نے دباؤ میں امریکا سے براہ راست مذاکرات نہ کرنے کا موقف بھی اپنایا، ایران نےامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے خط کا جواب دے دیا، امریکی صدرکے خط کا جواب عمان کے توسط سے بھیجا، موجودہ صورتحال اور ٹرمپ کے خط سے متعلق اپنا مؤقف تفصیل سے بیان کیا۔
8
بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کو ٹیم کے لیے باؤلنگ کوچ کی تلاش ہے اور سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر عمر گل اس عہدے کیلئے مضبوط امیدوار ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر عمر گل ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے مضبوط امیدوار ہیں جبکہ آسٹریلیا کے سابق فاسٹ باؤلر شان ٹیٹ بھی دوڑ میں شامل ہیں۔ بی سی بی موجودہ کوچ آندرے ایڈمز کی جگہ نئے باؤلنگ کوچ کی تقرری کرنا چاہتا ہے، کوچ آندرے ایڈمز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار نہیں کیا جا رہا، نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ باؤلر کا فروری 2026 تک معاہدہ ہے۔


