اسلام آباد(ای پی آئی) رمضان ختم سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات میں عید الفطر کا چاند نظر آگیا کل بروز اتوار 30 مارچ کو یکم شوال ہوگئی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں عوام سے شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل کی گئی تھی۔

سعودی عرب کے مختلف علاقوں سے موصول ہونے والی شہادتوں کی تصدیق کے بعد کل بروز اتوار عید الفطر ہونے کا اعلان کردیا گیا۔

سعودی عرب کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات جہاں ڈرونز کے ذریعے عید کا چاند دیکھا جا رہا تھا وہاں بھی شہادتیں موصول ہونے کل بروز اتوار عید ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اسی طرح قطر میں چاند نظر آنے کے باعث کل بروز اتوار عید ہے۔ زیادہ تر خلیجی ممالک میں کل عید منائی جائے گی۔

دوسری جانب ایران، عمان، انڈونیشیا، ملائیشیا، برونائی، آسٹریلیا، بھارت اور بنگلادیش میں چاند نظر نہ آنے کے باعث پیر کے روز عید ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔

پاکستان سمیت متعدد ایشیائی ممالک میں عید کا چاند کل دیکھا جائے گا قبل ازیں یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ ممکنہ طور پر دنیا کے زیادہ تر ممالک میں عید ایک ہی دن یعنی بروز پیر 31 مارچ کو ہوگی۔