پشاور(ای پی آئی) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے معاون خصوصی جیل خانہ جات کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ہمایوں خان کے گھر میں تعینات سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور سرچ آپریشن جاری ہے۔علاقہ میں سیکورٹی سخت کردی گئی ہے