کشمور ( ای پی آئی ) وزیر داخلہ سندھ دو روزہ دورے پر کشمور پہنچ رہے ہیں وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار امن امان کے حوالے سے میٹنگ کرینگے.

میٹنگ میں ڈی آء جی لاڑکانہ ،ایس ایس پی کشمور سمیت پاکستان پیپلز پارٹی کے منتخب نمائندگان بھی شرکت کرینگے وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار کی آمد کے موقع پر حفاظتی انتظامات انتہائی سخت کر دیے گئے ہیں.

وزیر داخلہ سندھ کو ضلع کشمور میں ڈاکووں کے خلاف جاری آپریشن کے حوالے بریف کیا جائے گا ذرائع کے مطابق اجلاس کشمور کے گڈو ریسٹ ہاؤس میں ہوگا.