کشمور(ای پی آئی) دریائے سندھ میں سے چھ نہریں نکالنے کے خلاف سندھ میں سات مقامات پر ایک ہی وقت احتجاجی مظاہرہ کر کے دھرنا دیا گیا۔
اس سلسلے میں جے یو آئی کے رہنما علامہ راشد محمود سومرو میر شاہزین خان بجارانی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نہروں کیخلاف ہم میدان میں نکل چکے ہیں، کنیال بناؤ گے جوتے کھاؤ گے نعرے بھی ہم نے لگائے تھے،
ا ن کا کہنا تھاکہ کراچی میں آل پارٹیز کانفرس میں فیصلہ کیا تھا کہ کینال نہیں بنائے جائے، کہا گیا ہے چولستان کنیال اس لیے بنائے جا رہے کہ پنجاب کی زمین بنجر نہ ہوں، 15 سال گزر گئے کوئی سیلاب نہیں آیا، موسم کی تبدیلی کی وجہ سے بارش بھی نہیں ہوئی, اگر بارش نہیں ہوگی اور سیلاب نہیں آئے گا تو چولستان کو کیسے ہرا بھرا ہوجائے گا،
انہوںنے کہاکہ اس وقت بھی گڈو بیراج میں 55 فیصد پانی کی کمی ہے، ہم آئین کے ساتھ کھڑے ہیں ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دریاء پر کینال بنانے کا فیصلہ واپس نہیں لیا گیا تو سندھ پنجاب بارڈرز پر دھرنا دیں گے. ڈیرا موڑ اور کموں شہید پر دھرنا دینگے نہ کسی کو پنجاب جانے دینگے اور نہ پنجاب سے کسی کو آنے دے گے ۔ سندھ اگر کمزور ہوگیا تو وفاق کمزور ہوگا۔ ایسے متنازع فیصلے نہ کیئے جائیں جس سے وفاق کی اکائیاں کمزور ہوں