1
سعودی عرب نے پاکستان سمیت 14 ممالک پر ویزا پابندی عائد کردی۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پابندی کا اطلاق بھارت، بنگلادیش، مصر، انڈونیشیا، عراق، نائیجیریا، اردن، الجزائر، سوڈان، ایتھوپیا، تیونس، یمن اور پاکستان کے شہریوں پر ہوگا۔سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ حج سیزن 2025ء کے دوران مذکورہ ممالک کو عمرہ، بزنس اور فیملی ویزے جاری نہیں کیے جائیں گے، پابندی جون کے وسط تک برقرار رہے گی، تاہم سفارتی ویزے، اقامتی اجازت نامے اور حج سے متعلق مخصوص ویزوں کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔
2
درسی کتب اور اسٹیشنری کا سامان بھی 25 فیصد تک مہنگا ،فیصل آباد میں نیا تعلیمی سال شروع ہوگیا، چہروں پر خوشی نہیں بلکہ فکروں کے سائے ہیں، درسی کتابیں، کاپیاں، پنسلز، مارکرز، ہر چیز کی قیمت میں 25 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔بچوں کو اچھی تعلیم دلوانا والدین کیلئے کڑا امتحان بن گیا، اشیائے ضروری کے ساتھ ساتھ درسی کتب اور اسٹیشنری سمیت دیگر اشیاء بھی مہنگی ہوگئیں۔والدین کا کہنا ہے کہ جو چیزیں پہلے 5 ہزار میں مل جاتی تھیں اب 8 سے 9 ہزار میں مل رہی ہیں، ہمارے تو ہاتھ کھڑے ہوگئے، کیسے خرچے پورے کریں، کمر ٹوٹ گئی ہے بچوں کو پڑھانا مشکل ہوگیا ہے۔
3
کسان کارڈ کے دوسرے فیز میں کاشتکاروں کے قرض کی حد 30 ہزار سے بڑھا کر 40 ہزار روپے فی ایکڑ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔صوبائی وزیر زراعت و لائیو اسٹاک سید عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ہوا، جس میں کسان کارڈ کے دوسرے فیز میں کاشتکاروں کے قرض کی حد 30 ہزار سے بڑھا کر 40 ہزار روپے فی ایکڑ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔قرض کی حد بڑھانے سے فی ایکڑ زرعی پیداوار میں اضافہ ہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب کسان کارڈ کے تحت اب تک 36 ارب روپے کی خریداری کی جاچکی ہے۔صوبائی وزیر سید عاشق حسین کرمانی ،اجلاس میں صوبائی وزیر زراعت پنجاب کو بتایا گیا کہ 15 اپریل سے 15 مئی کے دوران کسان کارڈ کے پہلے فیز کے تحت کاشتکاروں کو دیئے قرض کی وصولی مکمل کرلی جائے گی، 16 مئی سے کسان کارڈ کے تحت کاشتکاروں کو خریف کیلئے بلا سود زرعی قرضہ جات فراہم کئے جائیں گے، جس کیلئے 75 ارب روپے کی رقم مختص کی جائے گی۔
4
وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ بجلی کی قیمتوں میں مزیدکمی کیلئے اصلاحات پر توجہ دے رہے ہیں، تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ حاصل کرنے کیلئے کوشش کرنی چاہیے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں۔معیشت میکرو سطح پر مستحکم ہوگئی ہے، اُمید ہےآنے والے مہینوں میں مزید فائدہ ہوگا، بجلی کی قیمتوں میں مزیدکمی کیلئے اصلاحات پر توجہ دے رہے ہیں، بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے بہت محنت کی گئی، چند دن پہلے بجلی کی قیمتوں میں اجتماعی کاوشوں سے کمی کی۔ میری ٹائم شبعے میں اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے،ہم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچایا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے جلد آپشنز لائیں گے، تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ حاصل کرنے کیلئے کوشش کرنی چاہیے،میری ٹائم سیکٹر میں اصلاحات سے متعلق اجلاس میں خطاب
5
ویمن ورلڈ کپ کوالیفائر وارم اپ میچ: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی۔پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ورلڈکپ کوالیفائر کا دوسرا وارم اپ میچ بھی جیت لیا، قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر کے دوسرے وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کیلئے 189 رنز کا ہدف دیا جو گرین شرٹس نے 40 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، گل فیروز اور منیبہ علی نے شاندار بیٹنگ کی۔
6
ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے سماء نیوز کے پروگرام ’ زور کا جوڑ‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس مرتبہ اپنے ڈیجیٹل میڈیا پر بہت زیادہ کام کرنا چاہتے ہیں، سماء بہت ہی جدید کام کر رہا ہے ، ،آپ لوگ ٹک ٹاک پر اور اپنے سٹوڈیوز میں بہترین کام کر رہے ہیں، یوٹیوب پر آپ کے شارٹس چل رہے ہیں، یہ وہ چیزیں ہیں جو فینز دیکھنا چاہتے ہیں، اس لیئے ہماری پرفیکٹ پارٹنر شپ سماء کے ساتھ ہی ہو سکتی ہے ۔ لوگ میرے نظریے کو سمجھ نہیں رہے ، میں پی ایس ایل سے محبت کرتاہوں ، پی ایس ایل کا مستقبل ہی میرا مستقبل ہے ، میں کرکٹ ٹیم کا مالک بھی ہوں، میں چاہتاہوں کہ ہم بہتر سے بہتر کام کریں، ہم اسے آگے لے کر جائیں، جب بھی مجھے موقع ملے گا تو میں پی ایس ایل مینجمنٹ کو زور دیتا رہوں گا کہ ہم اس کو اور بہتر کریں۔
7
خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر نے کہا ہے کہ میں نے کوئی بھرتی نہیں کی، گریڈ 20 کے ایک افسر کو ملازمت میں توسیع اور 11 کو ترقی دی گئی ہے، جس کا مجھے اختیار حاصل تھا، آسٹریلیا کا دورہ ضروری تھا جس کا ٹکٹ فری تھا۔اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کے پی ٹی آئی انٹرنل اکاونٹیبلیٹی کمیٹی کو بھجوائے گئے جوابات میں کہا گیا کہ دورہ آسٹریلیا کا اکانومی کلاس کا فری ٹکٹ ملا، جو اپنے ٹی اے ڈی سے بزنس کلاس میں تبدیل کروایا اور یہ دورہ ضروری تھا جہاں 56 ممالک کے نمائندوں نے کامن ویلتھ پارلیمنٹرین ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین کا انتخاب کرنا تھا۔اسپیکر نے اسمبلی میں بھرتیوں اور ملازمین کو ترقی دینے کے بارے میں جواب دیا ہے کہ میں نے کوئی بھرتی نہیں کی، گریڈ 20 کے ایک افسر کو ملازمت میں توسیع اور 11 کو ترقی دی جس کا مجھے اختیار تھا جبکہ ایم پی اے ہاسٹل میں بھی کوئی نئی بھرتی نہیں کی، 69 ملازمین سی اینڈ ڈبلیو جبکہ 18 پرانے ملازم کام کررہے ہیں۔اسمبلی ملازمین کو سیشن الاؤنس دینے کے سوال کا جواب دیتا ہوئے کہا کہ 1988ء سے یہ نقد دیا جارہا ہے، اس بار بایو میٹرک کے نظام سے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کی بچت کی گئی۔اسپیکر نے ایک اور سوال کے جواب میں بتایا کہ میں نے اینٹرٹیمنٹ بجٹ ایک کروڑ 20 لاکھ روپے استعمال کیا جبکہ پیٹرول کی مد میں مشتاق غنی سے زیادہ اور اسد قیصر سے کم پیٹرول خرچ کیا۔انٹرنل احتساب کمیٹی اپنے اجلاس میں اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کے جوابات پر غور کرے گی، اگر کمیٹی مطمئن نہ ہوسکی تو پھر اسپیکر سے استعفی دینے کا کہا جائے گا۔
8
انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ہیری بروک کو وائٹ بال کا کپتان مقرر کردیا ہیری بروک ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی فارمیٹ میں انگلش ٹیم کی قیادت کریں گے ۔
9
پنجاب میں سوشل میڈیا پر ریاست مخالف بیانیے کو فروغ دیکر پروپیگنڈا کرنے والے 58 ہزار سے زائد پیجز کی نشاندہی کرلی گئی۔پولیس کے مطابق سیف سٹی اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ ٹیموں نے سائبر پٹرولنگ بھی بڑھا دی ہے، سوشل میڈیا پر 58 ہزار 788 پیجز کی نشاندہی کرکے پی ٹی اے کو رپورٹ کیے جاچکے ہیں ۔ نفرت انگیز مواد ریاست مخالف پروپیگنڈا کرنے والے 11 ہزار 132 پیجز کو بلاک کروادیا گیا ہے، حکام کے مطابق پروپیگنڈا کرنے والے 80 فیصد اکاؤنٹس بیرون ممالک سے آپریٹ ہورہے ہیں۔