1
عازمینِ حج کی تربیت کا دوسرا مرحلہ کل سے شروع ہوگامنگل 8 اپریل کو اسلام آباد ، میر پور خاص، میرپور ماتھیلو، قلعہ سیف اللہ ، چکوال اور پشین میں حج ورکشاپس ہوں گی۔بدھ 9 اپریل کو حیدر آباد، میرپور میرس، ژوب، قلعہ عبداللہ ، چمن، دکی، زیارت ، میانوالی اور نوشہرہ میں پروگرام ہونگے۔جمعرات 10 اپریل کو ٹنڈو آدم، نوشہرو فیروز، لورالائی، ہری پور ، خوشاب اور کوہاٹ میں حج تربیتی پروگرام ہوں گے۔جمعہ 11 اپریل کو بینظیر آباد، دادو، مردان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں حج تربیتی ورکشاپس کا انعقاد ہو گا۔عازمینِ حج کی تربیت کا دوسرا مرحلہ 24 اپریل تک جاری رہے گا
2
بانی سے ملاقاتیں، سلمان اکرم راجہ نے لسٹ جیل سپرنٹنڈنٹ کو بھجوا دی۔کل ملاقات کرنے والوں کی فہرست میں سلمان اکرم راجہ ، نیاز اللہ نیازی ، بشریٰ بی بی کی سابق ترجمان مشال یوسفزئی ، مبشر نسوانہ، مبشر رحمان اور چودھری ظہیر عباس کے نام شامل
3
سوشل میڈیا پر ریاست منفی پراپیگنڈا کےخلاف تحقیقات جاری ہے۔تحقیقات کے سلسلہ میں جے آئی ٹی نے سوشل میڈیا پر انتشار پھیلانے کے الزام میں پی ٹی آئی رہنماؤں کو دوبارہ طلب کر لیا۔جے آئی ٹی میں طلب کئے جانے والوں میں رؤف حسن، حماد اظہر، شبلی فراز، عالیہ حمزہ اور ارسلان خالد شامل ہیں۔نوٹس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کو جے آئی ٹی کے سامنے کل صبح 11 بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
4
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی کی ترقی کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔خط میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیر اعظم سے کراچی کی ترقی کیلئے 100 ارب روپے مانگ لئے۔گورنر سندھ نے خط میں کہا کہ کراچی کی تباہ ہوتی ہوئی صورتحال کیلئے 100 ارب روپے دیئے جائیں۔کامران ٹیسوری نے اپیل کی کہ وفاق کی جانب سے شروع کئے گئے ترقیاتی کاموں کے لئے فنڈز کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے۔
5
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے تین ماہ میں ٹرینوں کی باقاعدگی 90 سے 95 فیصد تک لانے کا ٹاسک دے دیا۔وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ریلوے انفرااسٹرکچر پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور ڈویژنز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، وزیر ریلوے نے افسران کو ہدایت کی کہ ایم ایل ون پر سفری دورانیہ کم کرنے کیلیے اقدامات کیے جائیں اور کیماڑی، حیدرآباد سیکشن پر فوری طور پر کام شروع کیا جائے۔وفاقی وزیر نے ایم ایل ون پر انجینئرنگ ریسٹرکشنز کے خاتمے کے لیے ایک سال کا ٹاسک دیتے ہوئے ہدایت کی کہ ٹریک بحالی کے پراجیکٹس پر کام تیز کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ پراجیکٹ ڈائریکٹر 6 ماہ میں سلیپر تیار کرکے دیں، انتظامیہ 2 سال کا منصوبہ ایک سال میں مکمل کرے، سال کے آخر تک 4 ٹیمپنگ مشینیں قابلِ استعمال بنائی جائیں۔


