صوابی(ای پی آئی ) خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں اوولوڈ رکشہ نہر میں گرنے سے بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ،8 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق صوابی میں باکر کے مقام پر گوہاٹی نہر میں تیزرفتار رکشہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 14 افراد ڈوب گئے، ڈوبنے والے 14 افراد میں سے 8 کو زندہ نکال لیا گیا
۔ریسکیو آفیسر کا کہنا ہے کہ باقی 6 افراد کی نعشیں نکالی لی گئی ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ رکشہ اوور لوڈ ہونے کی وجہ سے یہ جان لیوا حادثہ پیش آیا۔