1
خلیل الرحمان قمر کے اغوا کیس کا فیصلہ محفوظ، 14 اپریل کو سنایا جائے گاانسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے مقدمے پر سماعت کی جس کے دوران وکلا کے حتمی دلائل مکمل ہونے پر مقدمے کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔سماعت کے دوران ملزمہ آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت دیگر ملزموں کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا اور ان کے علاوہ ضمانت پر رہا ہونے والے ملزم بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ملزمان کے وکلاء نے حتمی دلائل مکمل کئے جس پر عدالت نے مقدمے کا فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہا کہ 14 اپریل کو فیصلہ سنایا جائے گا۔
2
انسداد دہشت گردی عدالت نے ارمغان کو ایف آئی اے کے حوالے کردیا ایف ائی اے نے ملزم کامران قریشی کے جسمانی ریمانڈ کا مطالبہ کیا تو متعلقہ عدالت سے این او سی لانے کی ہدایت کردی۔ایف آئی اے نے جیل حکام کے ذریعے ملزم ارمغان کو انسدادہشت گردی عدالتوں کے منتظم جج کے روبرو پیش کیا۔ عدالت نے ملزم ارمغان کو 14 اپریل تک جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔عدالت نے جیل حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ملزم کو آئندہ سماعت پر عدالت میں ویڈیولنک کے ذریعے پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔ ملزم کے خلاف 2019ء سے منشیات کی اسمگلنگ کے مقدمات زیرسماعت ہیں۔ایف آئی اے نے ملزم کامران قریشی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی تاہم عدالت نے ایف آئی اے کو متعلقہ عدالت سے این او سی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 16 اپریل تک سماعت ملتوی کردی۔
3
انسداد دہشت گردی عدالت نے ارمغان کو ایف آئی اے کے حوالے کردیا ایف ائی اے نے ملزم کامران قریشی کے جسمانی ریمانڈ کا مطالبہ کیا تو متعلقہ عدالت سے این او سی لانے کی ہدایت کردی۔ایف آئی اے نے جیل حکام کے ذریعے ملزم ارمغان کو انسدادہشت گردی عدالتوں کے منتظم جج کے روبرو پیش کیا۔ عدالت نے ملزم ارمغان کو 14 اپریل تک جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔ادھر جیل پولیس نے غیر قانونی اسلحہ اور منشیات برآمدگی کے مقدمے میں گرفتار کامران قریشی کو عدالت میں پیش کیا۔ دوران سماعت تفتیشی افسر کی عدم موجودگی پر شدید اظہار برہمی کیا اور تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ایف آئی اے نے ملزم کامران قریشی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی تاہم عدالت نے ایف آئی اے کو متعلقہ عدالت سے این او سی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 16 اپریل تک سماعت ملتوی کردی۔
4
خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ مائنز اینڈ منرل سمیت صوبے کے حقوق کوئی مجھ سے نہیں لے جا سکتا اگر لے گا تو میری لاش پر سے گذرے گا۔صوبے میں معدنیات کے شعبے میں اصلاحات لانے کے لئے مائنز اینڈ منرل بل خیبر پختونخوا اسمبلی لایا گیا ہے اگر اس میں کوئی زہر ہے بھی تو اسے نکال لیا جائے گا۔ تھا کہ مائنز اینڈ منرل بل اصلاحات کے لئے ہے ، صوبے کے حقوق میری لاش پر سے گذر کر کوئی لے جاسکے گا، ایک طرف وزیر اعلی این ایف سی اور تمباکو کو چیلنج کررہا ہے ، بجلی بقایاجات کے لئے پریس کانفرنس کر رہا ہے ، کیا وہ معدنیات کا اختیار کسی کو دے گا؟وزیر اعلیٰ ہاؤس کے جرگہ ہال میں پریس کانفرنس
5
پی ٹی آئی رہنماؤں کو اڈیالہ جیل میں بانی سے ملاقات کی اجازت نہ ملی۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اس معاملے پر جیل انتظامیہ کو خط لکھا تاہم جیل عملے نے ان کا خط وصول کرنے سے انکار کر دیا۔ عمر ایوب نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے ملاقاتوں سے متعلق واضح احکامات جاری کر رکھے ہیں، جن کی مسلسل خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔عمر ایوب کے جیل انتظامیہ کو لکھے گئےخط میں کہا گیا ہے کہ آج بانی پی ٹی آئی کے رفقا کی ملاقات طے شدہ تھی اور ملاقاتیوں کی فہرست پہلے ہی جیل انتظامیہ کو بھجوائی جا چکی تھی۔ ملاقات نہ کرانا اور پارٹی رہنماؤں کو روکنا عدالتی احکامات کی کھلی خلاف ورزی ہے، جس پر جیل انتظامیہ اور اڈیالہ جیل چوکی عملے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی جائے گی۔
6
پاکستان تحریک انصاف نے کینالز معاملے پر قومی اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔قرارداد پارٹی کے پارلیمانی لیڈر زرتاج گل، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، علی محمد خان اور دیگر اراکین کے دستخطوں کے ساتھ پیش کی گئی۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ کینال کی تعمیر کے معاملے کو حل کرنے اور سندھ کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے فوری طور پر مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس بلایا جائے۔قرارداد کے متن کے مطابق یہ اجلاس 15 روز کے اندر طلب کیا جانا چاہیے تاکہ تمام متعلقہ فریقین کے خدشات پر غور کیا جا سکے۔اس کے علاوہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ چولستان کینال منصوبے پر مشترکہ مفادات کونسل کی منظوری تک تعمیراتی کام کو روکا جائے۔
7
کوئٹہ: پیپلزپارٹی رہنماؤں کی بی این پی سربراہ اختر مینگل پر شدید تنقید، بیرونی ایجنٹ قرار،ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کے ہمراہ پریس کانفرنس سے علی مدد جتک، صادق عمرانی، فیصل جمالی، اسفند یار خان اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔سردار اختر مینگل نے دھرنے کے دوران پیپلز پارٹی کی قیادت کے خلاف جو زبان استعمال کی وہ قابل مذمت ہےبی این پی کے سربراہ اختر مینگل عالمی قوتوں کے ایجنٹ ہیں اور سامراجی قوتوں کے اشارے پر صوبے کو عدم استحکام کا شکار بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اختر مینگل اپنی زبان قابو میں رکھیں ورنہ اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کوئٹہ میں پریس کانفرنس