1
وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر بیلاروس پہنچ گئے، منسک ایئرپورٹ پر بیلاروس کے وزیراعظم الیگزینڈر تورچن نے شہباز شریف کا پُرتپاک استقبال کیا۔بیلاروس میں پاکستانی سفارتخانے کے حکام بھی وزیراعظم کے استقبال کیلئے ایئرپورٹ پر موجود تھے۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف 10 سے 11 اپریل 2025ء تک بیلاروس کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔
2
جمعیت علمائے اسلام کےسربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کیخلاف فلسطینیوں کا ساتھ دینا مسلمانوں پر فرض ہے، ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ غزہ میں بربریت کا سلسلہ جاری ہے، آج کا اجتماع ایک روایتی قسم کا اجتماع نہیں ہے، تاریخ اس اجتماع کو نظرانداز نہیں کر سکے گیکانفرنس کا اعلامیہ پوری امت مسلمہ کے لیے ہے، اسرائیل ایک ریاستی دہشت گرد ہے، اسرائیل کی تاریخ قتل و غارت سے بھری پڑی ہے، فلسطین کے معاملے پر پوری قوم متحد ہے۔نہتے فلسطینیوں پر ظلم و ستم کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، اسرائیل ایک دہشت گرد ریاست ہے، دنیا کو پیغام ہے پاکستان فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ ہے۔ہمارے ملک کے فلاسفر کہتے ہیں اسرائیل کے ساتھ تعلقات بہتر نہ کیے تو معیشت کیسے چلے گی، ڈرنا کیا ہے؟ پاکستان کا اسرائیل سے متعلق موقف واضح ہونا چاہیے۔قومی فلسطین کانفرنس سے خطاب
3
صوبائی جسٹس کمیٹی کے تحت انٹگریٹڈ کریمنل جسٹس سسٹم کا آغاز ہو گیا، ایف آئی آر سے لے کر مقدمہ کے فیصلے تک مکمل ریکارڈ کا انٹگریٹڈ کریمنل جسٹس سسٹم فنکشنل ہو گیا۔ایف آئی آر سے لے کر مقدمہ کے فیصلے تک مکمل ریکارڈ کا انٹگریٹڈ کریمنل جسٹس سسٹم کے تحت اب ون کلک پر ہوگا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے لاہور اور رحیم یار خان میں پائلٹ پراجیکٹس کا افتتاح کر دیا۔آئی جی پنجاب، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ اور چیئرمین پی آئی ٹی بی نے انٹگریٹڈ کریمنل جسٹس سسٹم کی تیاری میں چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے انٹگریٹڈ کریمنل جسٹس سسٹم کو انقلابی قرار دیا اور صوبائی جسٹس کمیٹی کے ممبران کو مبارکباد دی۔
4
فیملی نہ پہنچی، اڈیالہ جیل میں بانی سے ملاقات کا وقت ختم ہو گیاپی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب، نیاز اللہ نیازی کو بھی ملاقات کی اجازت نہ ملی، صاحبزادہ حامد رضا، علامہ راجہ ناصر عباس، ملک احمد خان بھچر گورکھپور ناکہ سے آگے نہ جا سکے۔بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لئے فوکل پرسن نے کل دو لسٹیں مرتب کرکے جیل انتظامیہ کو بھجوائی تھیں۔فوکل پرسن بانی پی ٹی آئی نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا، فیصلے کے مطابق فہرست کے تحت ملاقاتیں کرائی جائیں لیکن ہائی کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔آج پانچ رہنماؤں نے بانی سے ملاقات کرنی تھی، ہم ساڑھے 12 بجے پہنچ گئے تھے، علامہ راجہ ناصر عباس، احمد بھچر اور حامد رضا کو چوکی انچارج نے اڈیالہ جیل آنے سے روک دیا۔نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے آج ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنا تھا، خیبر پختونخوا کے مائنز اینڈ منرلز بل کے حوالے سے ہدایت لینا تھیں۔