اسلام آباد (ای پی آئی )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں 25 روز سے لاپتہ بھائیوں کے غواء کا مقدمہ درج نہ ہونے پر 22 اے کے تحت دی گئی درخواست پر سماعت ،پولیس کی جانب سے عدالت میں رپورٹ پیش نہ کرائی جا سکی ،سماعت 18 اپریک تک ملتوی ،
تفصیل کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے اسلام آباد سے دو لاپتہ بھائیوں کی بہن کی جانب سے 22 اے درخواست پر سماعت کی ۔
دوران سماعت درخواست گزار وکیل ایڈوکیٹ ہادی علی چٹھہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 25 مارچ کو مقدمہ اندراج کی درخواست دائر ہوئی ، پولیس نے 4 اپریل کو جواب جمع نہیں کرایا آج 12 اپریل کو بھی نہیں کرایا ، انھوں نے کہا کہ پہلے بھی عدالت پولیس کو کافی وقت دے چکی ہے، پولیس نے ہائیکورٹ میں رپورٹ جمع کرا دی یہاں نہیں کرا رہے ،
سماعت کے دوران پولیس حکام کی جانب سے موقف اپنایا گیا میچز ڈیوٹی میں مصروف تھے آئندہ سماعت پر رپورٹ جمع کرا دیں گے ، بعد ازاں عدالت نے پولیس کوجواب جمع کرانے کے لیے 18 اپریل تک کی مہلت دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 18 اپریل تک ملتوی کر دی ،
واضح رہے کہ ونوں بھائی اسلام آباد تھانہ نون کی حدود سے 19 مارچ سے لاپتہ ہیں والدہ نے بیٹوں کی بازیابی کے لیے ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر کر رکھی ہےہائیکورٹ نے 15 اپریل کو سیکرٹری دفاع اور پولیس سے رپورٹ طلب کر رکھی ہے


