راولپنڈی(ای پی آئی )انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں 9 مئی کے مقدمات کی سماعت ،عدالت نے 3 مقدمات میںملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لئے 19 اپریل کی تاریخ مقرر کر دی ،آئندہ سماعت پر دیگر 10 مقدمات کے چالان عدالت میں پیش کرنے کا حکم ۔
تفصیل کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 9 مئی کے مقدمات کی سماعت کی، دوران سماعت وکلائے صفائی اور پراسیکیوٹر عدالت پہنچے۔ جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء میجر طاہر صادق، واثق قیوم، صداقت عباسی، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، بابر اعوان، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید اور دیگر بھی عدالت میں پیس ہوئے ،
دوران سماعت عدالت نے سانحہ 9 مئی کے 13 مقدمات کی سماعت 19 اپریل تک ملتوی کردی۔ 3 مقدمات میں 19 اپریل کو ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی جب کہ جب کہ 10 مقدمات کے چالان عدالت میں پیش نہیں کئے جا سکے۔10 تھانوں کی پولیس 10 کیسز کے چالان ڈیڑھ سال گزرنے کے باوجود تاحال پیش کرنے میں ناکام رہی،
جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر 10 کیسز کے چالان بھی پیش کرنے کا حکم دیا۔ جن مقدمات میں پولیس چالان پیش کرنے میں ناکام رہی، ان میں جی ایچ کیو گیٹ 4 پر حملہ، آرمی میوزیم حملہ، صدر میں حساس بلڈنگ جلانے کے مقدمات شامل ہیں۔


