اسلام آباد (ای پی آئی )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف اقدام قتل، جعلی رسیدوں و دیگر مقدمات میں دائر ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کے دوران عدالت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 15 اپریل کو حاضری یقینی بنانے کے احکامات
عملدرآمد کے لئے اڈیالہ جیل حکام نے متعلقہ حکام کو خط لکھ کر بانی پی ٹی آئی کو پیش کرنے کیلئے خصوصی سیکورٹی مانگ لی ہے ،
سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے خصوصی گارڈز فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کو 15 اپریل کو ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے پیش کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے بانی پی ٹی آئی کی اقدام قتل، جعلی رسیدوں و دیگر کیسز میں ضمانتیں زیرسماعت ہیں


